جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا، خناق سے متاثرہ بچوں کیلئے دوا کے آخری چار وائلز بھی ختم، ہسپتالوں میں دوا نہ ہونے پر 11 بچوں کی اموات، مزید اموات کا خدشہ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا محکمہ صحت کے پاس خناق مرض کے متاثرہ بچوں کے لیے دوا انٹی ڈیپ تھیریا سیرم کے آخری چار وائلز بھی ختم ہوگئے، صوبے کے ہسپتالوں میں خناق کی دوا نہ ہونے سے کئی متاثرہ بچوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیمار بچوں کے والدین ہسپتالوں اور محکمہ صحت کے چکر لگا رہے ہیں،

لیڈی ریڈنگ ہسپتال سمیت بڑے تدریسی ہسپتالوں نے ایم ٹی آئی کا درجہ پانے کے باوجود اے ڈی سی دوا کی نہ خریداری کر سکی ہے اور نہ ہی کوئی انتظام کیا جا سکا ہے۔ اب تک صوبے میں 11 بچوں کی موت واقع ہو چکی ہے اس کے علاوہ جنوری 2017 ء سے اب تک گیارہ اضلاع سے 115 متاثرہ بچوں کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سب سے زیادہ متاثرہ بچے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہیں جن کی تعداد 47 ہے اس کے علاوہ صوابی میں 18 بچوں کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ خناق کے کیسز قبائلی علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں رپورٹ ہو رہے ہیں، یہ مرض قبائلی بچوں سے دوسرے اضلاع کے بچوں کو منتقل ہو رہا ہے، ای پی آئی پروگرام کے تحت صرف قبائلی علاقوں میں خناق کے متاثرہ بچوں کو اے ڈی سی دوا کے 1824 وائلز دیے گئے تھے لیکن خناق کے وبائی صورت اختیار کرنے پر کے پی کے حکومت کو مزید اے ڈی سی دوا منگوانا پڑی جو کہ اکتوبر میں 651 وائلز محکمے کو دیے گئے جو کہ گزشتہ روز ختم ہو گئے ہیں۔ اس وقت اینٹی ڈیپ تھیریا سیرم دوا ڈریپ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے تحت نہ تو رجسٹرڈ ہے اور نہ ہی یہ دنیا میں ماسوائے روس اور انڈیا کے کوئی ادویہ ساز کمپنی اسے تیار کر رہی ہے، خصوصی آرڈر پر ہی یہ دوائی انڈیا یا روس سے منگوائی جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…