جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کھانے کے فوراً بعد کئے جانے والے 7 خطرناک ترین کام

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسان زندہ رہنے کیلئے پانی اور غذائی کااستعمال کرتاہے۔اگراسے غذامطلوبہ مقدارمیں میسرنہ ہوتو وہ کمزوربھی ہو جاتا ہے۔ اگریہ سلسلہ جاری رہے تووہی انسان کئی ایک بیماریوں میں بھی مبتلاہوجاتاہے۔ ماہرین کاکہناہے کہ

ہمیشہ اچھی اور کم مقدار میں غذالینی چاہیے تاکہ انسانی جسم اسے آسانی سے ہضم کر لے۔ لیکن لوگوں کی اکثریت اس بات پرعمل نہیں کرتی اور سیرہوکرکھاناکھاتی ہے۔ ہم کھاناکھانے کے فوراََ بعد چندعمل ایسے کر گزرتے ہیں جوہماری صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوتے ہیں۔ ہمیں ایساہرگز نہیں کرنا چاہیے لیکن بدقسمتی سے یہ خطرناک عمل ہماری روز مرہ زندگی میں ایسے شامل ہوچکے ہیں۔تمباکونوشی نہ کریں:سگریٹ نوش افراد کھانا کھاتے ساتھ ہی سگریٹ اس خیال سے پیتے ہیں کہ اس سے اْن کا کھاناہضم ہو جائے گالیکن ماہرین کاکہناہے کہ کھانے کے فوراً بعد سگریٹ پینا10سگریٹ پینے کے برابر ہوتاہے۔ اس سے کینسر جیسے مہلک مرض کے لاحق ہونے کاخطرہ بھی بڑھ جاتاہے۔فوراً پھل نہ کھائیں:جب آپ کھانے کے فوراً بعد پھل کھاتے ہیں تو وہ پھل کھانے ساتھ مل کرمعدے میں پھنس جاتاہے اور یوں وہ وقت پر آنتوں تک نہیں پہنچ پاتا۔ اس صورتحال میں معدے میں موجود یہ دونوں غذائیں خراب ہوتی ہیں جوصحت کی خرابی کا باعث بنتی ہیں۔چائے نہ پئیں:چائے کی پتوں میں بہت زیادہ تیزابیت پائی جاتی ہے اسی وجہ سے ماہرین کھانے کے فوراً چائے پینے سے منع کرتے ہیں۔ کھانے کے فوراً بعد چائے پینے سے کھاناہضم ہونے میں مشکل پیش آتی ہے۔ بہتر یہی ہے کہ کھاناکھانے کے کم سے کم ایک گھنٹے بعد چائے پی جائے۔

نہانا نقصان دہ :موسم گرمامیں پسینہ زیادہ آنے کی وجہ سے لوگ دن میں دوسے زائد مرتبہ بھی غسل بھی کرتے ہیں۔ تاہم سردیوں ایک ادھ مرتبہ ہی لوگ غسل کرتے ہیں۔ طبی ماہرین نے خبردارکیاہے کہ کچھ حالات میں نہانا صحت کیلئے خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔چہل قدمی نہ کیجئے:عام طور پرکہاجاتاہے کہ کھانے کے بعد تھوڑی چہل قدمی کرلینی چاہیے کیونکہ اس سے کھانا ہضم ہوجاتا ہے۔ لیکن یہ چہل قدمیفوراً نہیں ہونی چاہیے

کیونکہ ماہرین کے مطابق اس عمل سے نظام ہضم میں خرابی واقع ہوسکتی ہے۔فوراً نہ سوئیں :کھاناکھانے کے بعد اسے ہضم ہونے کیلئے کچھ وقت درکارہوتاہے۔ اس صورتحال میں انسان کاجسم حرکت میں رہنا ضروری ہے۔ کھاناکھانے کے فوراً بعد سوجانے سے کھانامناسب طور پر ہضم نہیں پاتا جس کی وجہ سے ہماری آنتوں میں انفیکشن ہوجاتاہے جوکہ متعدد بیماریوں کاسبب بنتاہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…