بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

چھ سے زائد کیلے کھانے سے ہوسکتی ہے آپ کی موت؟

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)ایسا کبھی کبھار کہا جاتا ہے کہ ایک ساتھ بہت سارے کیلے کھانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ایسا بھی کہا جاتا ہے کہ ایک وقت میں چھ سے زائد کیلے کھانے سے آپ کی موت ہوسکتی ہے۔ کیا یہ درست ہے؟ کیلے دنیا کے مقبول ترین پھلوں میں سے ایک ہیں جن میں ویٹامن اور منرلز شامل ہوتے ہیں۔ بظاہر یہ آپ کی صحت کے لیے بے حد مفید ہے تاہم اس کے باوجود لوگ ایسا کیوں سمجھتے ہیں کہ یہ آپ کی جان بھی لے سکتا ہے؟ اس خیال کو نامور شخصیت کارل پلکنگٹن نے عام

کیا۔ ساتھی کامیڈین سٹیفن مرچنٹ سے گفتگو کے دوران ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں کیلوں سے متعلق ایک حقیقت جانتا ہوں کہ آپ اگر چھ سے زائد کھائیں تو مرسکتے ہیں۔ گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایک حقیقیت ہے۔ چھ کیلے کھانے سے آپ کے جسم میں پوٹاشیم کی تعداد بہت بڑھ جاتی ہے۔ میں نے ایک برتن دیکھا جس میں چھ کیلے رکھے تھے پوچھیے کیوں؟ کیوں کہ سات خطرناک ثابت ہوسکتے تھے۔’ تو آخر پوٹاشیم کتنا خطرناک ہے؟ سینٹ جارجز ہسپتال لندن کی غذائی ماہر (Dietitian) کیتھرین کولنز کے مطابق حقیقت میں زندہ رہنے کے لیے پوٹاشیم شدید ضرورت ہوتی ہے۔ ان کے مطابق پوٹاشیم سے الیکٹریکل چارج پیدا ہوتا ہے جس سے سیلز درست انداز میں کام کرتے ہیں۔ اس کے باعث دل کی دھڑکن درست رہتی ہے، یہ لبلبے سے انسولین کے خارج ہونے کا باعث بنتا ہے جس سے خون میں شکر کی تعداد کنٹرول ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اہم بات یہ ہے کہ پوٹاشیم بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ دوسری جانب اگر جسم میں پوٹاشیم بہت زیادہ یا بہت کم ہوجائے تو اس سے دل کی دھڑکن بےترتیب ہوسکتی ہے، پیٹ میں درد، متلی اور پیٹ کی خرابی جیسی بیماریوں کا بھی باعث بن سکتا ہے۔ تاہم کولز کا کہنا ہے کہ ایک صحت مند شخص کے لیے کیلے کھاکر مرجانا تقریباً ناممکن سی بات ہے۔ ان کے مطابق پوٹاشیم کی جان لیوا تعداد جسم میں بنانے کے لیے روزانہ تقریباً 400 کے لگ بھگ کیلے کھانے ہوں گے جس کے بعد دل کی دھڑکن رک سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیلے خطرناک نہیں ہیں بلکہ یہ آپ کی صحت کے لیے بہترین ہیں۔ تاہم ڈاکٹر کالنز کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ افراد خصوصاً گردے کی بیماری میں مبتلا افراد کو پوٹاشیم سے بھرپور غذا سے دور رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے مریضوں کو زیادہ پوٹاشیم والی غذاو¿ں سے دور رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…