ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت پیاز درآمد نہیں کر رہی، پیاز بلوچستان سے آرہا ہے اسلئے بیرون ملک سے درآمد نہیں کیا جا رہا ٗ راجہ ظفر الحق

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ کو بتایاگیا ہے کہ حکومت پیاز درآمد نہیں کر رہی۔ جمعہ کو سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے پیاز کی درآمد سے متعلق عوامی اہمیت کے حامل معاملے پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیاز بلوچستان سے آ رہا ہے، اس لئے بیرون ملک سے درآمد نہیں کیا جا رہا۔ چیئرمین سینٹ نے قائد ایوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلوچستان کے ارکان کی اس جواب سے تشفی ہونی چاہیے۔ یہ معاملہ ایوان بالا میں

گزشتہ روز بلوچستان کے ارکان نے عوامی اہمیت کے حامل معاملے کے طور پر اٹھایا تھا۔ جس پر چیئرمین سینٹ نے قائد ایوان سے کہا تھا کہ وہ متعلقہ حکام سے بات کر کے ایوان کو آگاہ کریں۔ اجلاس کے دور ان سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے توجہ مبذول نوٹس کے جواب میں وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ پرائیویٹ سکولوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے پارلیمان نے 2013ء میں ایکٹ پاس کیا، پیرا نے 2016ء میں فیسوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے قانون بنائے، اس کے خلاف پرائیویٹ سکولز عدالت میں چلے گئے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر اکتوبر 2017ء تک عدالت سے کیس کا فیصلہ ہو جانے کی امید ہے، ہم والدین اور تعلیمی اداروں کے خدشات کو مدنظر رکھیں گے اور قواعد میں جہاں ضرورت ہوئی ترمیم کریں گے۔ قبل ازیں سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے وفاقی دارالحکومت میں نجی سکولوں کی جانب سے ماہانہ ٹیوشن فیس میں کئے گئے غیر قانونی اضافے کی جانب وزیر برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی توجہ مبذول کرائی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…