اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہد سے متعلق جناب رسول اکرمﷺ کی کئی احادیث موجود ہیں جن میں شہدا کو بہترین غذا اور دوا قرار دیا گیا ، قرآن میں اللہ تعالیٰ نے شہدکی افادیت واضح انداز میں دنیا پر عیاں کی۔یوں تو شہد بے شمار خصوصیات کا حامل ہے مگر یہ دنیا کا بہترین اینٹی بائیوٹک بھی ہے، جی ہاں آسٹریلوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شہد ہر قسم کے جرثوموں (بیکٹیریا) کو ہلاک کرسکتا ہے جنہیں اینٹی بایوٹک دوا بھی
ختم نہیںکر سکتی ۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہد میں قدرتی طورپرغیرمعمولی جراثیم کش صلاحیت پائی جاتی ہےاور یہ ’’ایم آر ایس اے‘‘ کہلانے ان خطرناک جرثوموں تک کو باآسانی ہلاک کرسکتا ہے جن پراینٹی بائیوٹکس ادویات بھی بے اثر ہونے لگتی ہیں۔شہد آپ کے کھانوں کی مٹھاس بڑھانے کے کام تو آتا ہی ہے مگر صحت کے لحاظ سے بھی انتہائی مفید ہے۔ہوسکتا ہے آپ کو معلوم نہ ہو مگر شہد جسم کو صحت مند رکھنے اور جلد کو جگمگانے کے لیے بھی بہترین چیز ہے۔اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں جن سے ہوسکتا ہے آپ واقف نہ ہو۔یہ قدرتی مٹھاس کھانسی پر قابو پانے کے لیے کسی روایتی سیرپ جتنا ہی موثر ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ ممکنہ طور پر یہ ہے کہ مسکن دوا جیسا ہی کام کرتا ہے جو گلے میں ایک تہہ قائم کرکے اس خارش سے ریلیف دیتا ہے جو کھانسی کا باعث بنتی ہے۔ رات کو سونے سے قبل 2 چائے کے چمچ شہد کا استعمال رات کو کھانسی سے ریلیف اور سونے میں مدد دیتا ہے۔ایک طبی تحقیق کے مطابق 25 ملی لیٹر پانی کو 75 گرام قدرتی شہد کے ساتھ ملا کر 15 روز تک استعمال کیا جائے تو اس سے صحت کے لیے نقصان دہ سمجھے جانے والے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے جبکہ صحت کے لیے بہتر کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے۔شہد قدرتی موئسچرائزر بھی ہے کیونکہ اس میں شامل شوگر مالیکیول جلد میں پانی کو برقرار رکھتے
ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق شہد جلد پر ایسی تہہ بنادیتا ہے جو پانی کو روک کر نمی کو بڑھا دیتا ہے۔شہد کی جراثیم کش خوبیاں چہرے پر دانے کی سوجن کی روک تھام کرسکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد اور جائفل کی یکساں مقدار کو مکس کرکے دانوں یا مہاسے پر بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں اس کے پہلی یا کئی بار استعمال سے وہ ختم ہوجائے گا۔کھانسی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہد ایک ایسے جراثیم کش
محلول کا کام بھی سرانجام دیتا ہے جو گلے کی تکلیف میں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ آدھا کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ چھیلی ہوئی ادرک، ایک یا دو لیموں کا عرق اور ایک چائے کا چمچ شہد کا مکس کریں۔ اس مکسچر سے غرارے کرنا گلے کی تکلیف میں کمی لاسکتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق جلنے کے زخم شہد سے زیادہ تیزی سے ٹھیک ہوتے ہیں اور ان میں سوجن بھی کم ہوتی ہے۔ہنی پاؤڈر گلوکوز لیول کو لیول کو بڑھانے اور مستحکم
رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک تھقیق کے مطابق خون میں گلوکوز کی کمی کے مریض اگر شہد کا استعمال کریں تو ان کے لو بلڈ شوگر لیول میں اضافہ ہوسکتا ہے۔شہد سے بال دھونا سر کی خشکی سے نجات دلا سکتا ہے، شہد کے استعمال سے سر کی نمی بحال ہوتی ہے جس سے خشکی کا امکان کم ہوجاتا ہے۔ سر کی خشکی سے نجات کے لیے پتلے شہد کو ہلکے سے گرم پانی میں مکس کریں اور پھر سر پر اس کی دو سے تین
منٹ تک مالش کریں۔شہد آپ کی خشک جلد کی نمی بحال اور بیکٹریا کو ختم کرتا ہے جو کیل مہاسوں یا جسمانی بو کا باعث بنتے ہیں۔ اس کو باڈی واش کے طور پر استعمال کرنے کے لیے دو چائے کے چمچ شہد کو ایک چائے کے چمچ زیتون کے تیل میں ملا کر استعمال کریں۔