اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہد میں اللہ تعالیٰ نے بہت شفا رکھی ہے، اس کے جہاں بہت سے فوائد ہیں وہیں پر اب سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ شہد کی مکھیوں کی جانب سے بنائی جانیوالی جیلی زخموں کو مندمل کرنے اور جلد کے نئے خلیات پیدا کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی،شہید جمع کرنیوالی مکھیاں یہ جیلی تھوکتی ہیں جسے مکھی کا ہر کیڑا غذائیت کےلئے کھاتا ہے، جب ملکہ مکھی کمزور یا بیمار ہو کر موت کے قریب پہنچتی ہے تو
مزدور مکھیاں متعدد لاروا کو یہ جیلی کھلاتی ہیں تاکہ ان میں سے کسی ایک ملکہ مکھی کو تندرست اور طاقتور بنایا جائے،زائل جیلی اب بازاروں میں بھی ملتی ہے۔رائل جیلی کئی طرح کے جلدی خلیات کو قریب لا کر زخم بند کرنے میں مدد گار ہوتی ہے، رائل جیلی کے سالمات ایک طرح کے پیٹپائیڈڈیفنسیسن ون کو تحریک دیتے ہیں اور پھر ایک اینزائم ایم ایم پی نائن کی پیداوار ہوتی ہے جو جلد کی پرت کو تیزی سے بڑھا کر زخم کو ٹھیک کرتی ہے۔