اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امرود ایسا پھل ہے جو معدہ کےلئے مفید سمجھا جاتا ہے اس میں پائے جانےوالے وٹا من سی کی مقدار ہاضمے کےلئے بہت اہم کردار ادا کرتی ہے، امروز ایسا پھل جسے تیار ہونے تک زیادہ جراثیم کش ادویات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، امرودکے اندر مالٹے کے برابر وٹامن پائے جاتے ہیں،امرود میں منرلز بھی پائے جاتے ہیں جو صحت کےلئے انتہائی مفید ہیں، امرود کے استعمال سے پیٹ کے جملہ امراض
ٹھیک ہوتے ہیں اور گیس جیسے مسئلے کےلئے بھی بہت مفید ہے، امرود کے پتوں کی چائے جنوبی امریکہ اور میکسیکو میں بطور ادویہ استعمال کی جاتی ہیں، ان کے پتوں سے بننے والی چائے نہ صرف معدے کےلئے مفید ہوتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے نظام دوران خون اور دل کےلئے بہت مفید ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر ٹھیک رہتاہے اور دل کی ڈھرکن کنٹرول میں رہتی ہے جبکہ کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔