جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

راولپنڈی، انسداد ڈینگی پروگرام کے ورکرز چھٹیاں اور الائونسز نہ ملنے پر سراپا احتجاج

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)انسداد ڈینگی پروگرام کے ورکرز عید الاضحیٰ کی چھٹیاں اور لائونسز نہ ملنے پر سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم کے ورکرز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے انہیں عید الاضحیٰ پر بھی چھٹیاں نہیں دی گئیں اور نہ ہی انہیں عید کے دن ڈیوٹی کرنے پر کوئی الائونس وغیرہ دیا گیا۔ ورکرز کے مطابق محرم الحرام کی آمدہ 9اور 10 تاریخ کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید بد دلی پائی  جا رہی ہے۔
انسداد ڈینگی پروگرام کے ملازمین کا کہنا تھا کہ جب انہی مطالبات کو مد نظر رکھ کر دیگر شہروں کے ورکرز نےاحتجاج کیا تو انہیں چھٹیوں کے ساتھ ساتھ الائونسز بھی دیئے گئے، ان شہروں میں لاہور قابل ذکر ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ لاہور میں ڈینگی کے کیسز راولپنڈی کی نسبت زیادہ سامنے آئے ہیں جبکہ راولپنڈی میں صرف چند کیسز سامنے آئے۔ورکرز کا مزید کہنا تھا کہ اگر لاہور کے ملازمین کو چھٹیاں اور الائونسز دیئے جا سکتے ہیں تو راولپنڈی کے ملازمین کے ساتھ یہ ناروا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟
انسداد ڈینگی پروگرام کے ورکرز نے پنجاب حکومت سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں 9اور 10 محرم کی یا تو چھٹیاں دی جائیں یا پھر الائونسز دیئے جائیں۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور،  فیصل آباد، گجراںوالا،  شیخوپورہ،  ملتان اور راولپنڈی میں 2589   ورکرز کو ڈیویلپمنٹ سکیم کے تحت 2011 ء میں بھرتی کیا گیا جنہیں نہ صرف تاحال ریگولرائز نہیں کیا گیا بلکہ انہیں تنخواہ بھی وقت پر نہیں ملتی۔ جنوری 2014 ء میں پنجاب حکومت نے ڈیولپمنٹ سکیم کے تحت چلنے والے پروگرام کو نان ڈیولپمنٹ موڈ میں تبدیل کر کے صرف 12 لوگوں کو ریگولر کر کے باقی تمام ورکرز کو دُھتکار دیا گیا۔ پاکستان جیسا ملک جو پہلے ہی ماحولیاتی آلودگی اور ڈینگی بخار جیسی وباؤں کی زد میں ہے وہاں ایسی آفتوں سے بچنے کے لیے کام کرنے والے ورکرز کا معاشی وسماجی استحصال حکمرانوں کی مزدوردشمن پالیسی کی غمازی کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…