اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل ہر کوئی مصروف اور پریشان ہے تیز رفتاری زندگی نے انسان کو نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا ہے جسے عام طور پرAnxiety بھی کہا جاتا ہے، اس کے مختلف ایسے نتائج ہیں جو مادی طور پر جسم میں ظاہر ہوتے ہیں،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کی بہت سی بیماریوں کا سبب ان کے اجسام میں کوئی مادی تبدیلی ہوتی ہے جبکہ موجودہ دور میں اس کا سب سے بڑا سبب کوئی خارجی
مادہExternal Materialیا حیوانGerm or Bacteria نہیں ہوتا جو جسم میں داخل ہو کر اس کی تخریب کا سبب بنتا ہو بلکہ یہ نفسیاتی دباو انسانوں کے جسموں میں اس قدر تبدیلیوں کا سبب ہو جاتا ہے کہ ان کے خواص بدل جاتے ہیں اور وہ مختلف بیماریوں اور اوبام کا شکار ہو جاتے ہیں۔