اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کینسر جسم کے کسی حصے کا بھی ہوانتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے اورآدھی موت تو اس وقت محسوس ہونے لگتی ہے جب اس مرض کا پتہ چلتا ہے، بلکہ ذہن میں موت کا تصور کر لیا جاتا ہے،یہ جان لیوا بیماری ہے اس میں مریض کے ٹھیک ہونے کے امکانات بیماری کی شدت کے مختلف درجوں پر منحصر ہوتے ہیں، ابتدائی درجے پر تشخیص ہونیوالے کیسز میں جدید ترین دواوں اور طریقہ علاج کی بنا پر
سینکڑوں مریض نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہو جاتے ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر اس طرز عمل کا نتیجہ بھی ہے جو ہم اپناتے ہیں اور اس کی سینکڑوں ماحولیاتی بھی ہیں مثلاً اگر وائرس اور بیکٹیریا یا کسی کیمیکل کو چھو لینا وغیرہ لیکن کینسر کی کوئی ایک اصل وجہ مقرر نہیں کی جا سکتی،انسانی جسم سینکڑوں اقسام کے خلیات(سیل) سے مل کر تشکیل پاتا ہے،انسانی جسم میں موجود تمام اعضائ کے خلیات کی اشکال اور طریقہ کار ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔