اسلام آباد (این این آئی)قومی ارادہ صحت نے عید الاضحی پر کانگو وائرس سے بچاو کے لیے ایڈوائزی جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق وائرس متاثرہ جانور کی قربانی کے دوران یا بعد میں اس کے خون یا ٹشو سے یا متاثرہ شخص کے خون سے بھی منتقل ہو سکتا ہے۔متاثرہ مویشی کا گوشت بناتے اور دھوتے ہوئے دستانوں کا استعمال ضرور کریں،مویشی کا گوشت اچھی طرح پکاکر کھائیں۔
مخصوص علامات میں اچانک تیز بخار، کمر، پٹھوں اور گردن میں درد اور کھنچا، متلی، قے، گلے کی سوزش،جسم پرسرخ ر نگ کے دھبے، مسوڑھوں، ناک اور اندرونی اعضا سے خون کا آنا شامل ہیں ،اب تک کانگو بخار کی کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی احتیاطی تدابیر اپنا کر اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے،مویشی منڈی میں جاتے ہوئے ہلکے رنگ کے پوری آستینوں اور آگے سے بند کپڑے اور جوتے موزوں کے ساتھ پہنیں،مویشی منڈی سے واپس آکر نہائیں اور کپڑے تبدیل کر لیں،قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے اچھی طرح یقین کر لیں کہ اس کے جسم پر چیچڑیاں نہ ہوں،جانور کو چیک کرتے وقت دستانے استعمال کریں یاچیچڑی بھگا ؤلوشن لگائیں۔بچوں کو قربانی کے جانوروں کے ساتھ کھیلنے سے روکیں،جانوروں کو ذبح کرتے اور گوشت بناتے وقت دستانوں کا استعمال کریں اور جانوروں کے خون سے خود کو آلودہ ہونے سے بچائیں ،ذبحہ شدہ جانور سے خون اچھی طرح بہنے دیں،جانور ذبح کرنے کے بعد خون اور آلائشوں کو احتیاط سے تلف کریں،قربانی کا گوشت دھوتے ہوئے دستانوں کا استعمال کریں۔،کانگو بخار سے متاثرہ شخص کو چھونے سے گریز کریں۔