اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

روزے سے فائدہ اٹھانے کے لئے سنت نبویﷺ کے مطابق کس طرح افطاری و سحری کا اہتمام کیا جائے؟

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) روزے سے فائدہ اٹھانے کے لئے سنت نبویﷺ کے مطابق افطاری و سحری کا اہتمام کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیراہتمام پروفیسر حکیم منصورالعزیز کی زیر صدارت ایک مجلس مذاکرہ کا انعقاد ہوا جس میں مقررین نے روزہ اور ہماری صحت کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔

جنرل سیکریٹری پاکستان طبی کانفرنس پنجاب حکیم محمد احمد سلیمی ،پروفیسر حکیم منصورالعزیز ،حکیم سید عمران فیاض ،حکیم احمد حسن نوری ،حکیم امجد وحید بھٹی ،حکیم محمد افضل میو ،حکیم حامد محمود، حکیم ڈاکٹر عمر فاروق گوندل ،حکیم ڈاکٹر محمد ابو بکر، حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم فیصل طاہر صدیقی، حکیم وحید الحسن چشتی ، حکیم ریاض احمد، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد اور دیگر اطباء کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روزہ جسمانی و روحانی امراض سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے،دور حاضر کی عام اور پریشان کن امراض موٹاپا‘ بلڈپریشر‘ ذیابیطس‘ امراض قلب‘ معدہ‘ جگر‘ آنتوں اور گردوں کے امراض کے اسباب کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات پائیہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ مندرجہ بالا امراض کی بڑی وجہ کھانے پینے میں بے اعتدالی، نظام ہضم کی خرابی اور روزمرہ معمولات میں عدم توازن جیسے عوامل شامل ہیں جس سے معدہ خراب ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روزے سال بھر کے لیے جسم انسانی کی صحت کے باغ کو ہرا بھرا رکھتے ہیں، ماہ رمضان درحقیقت صحت انسانی کا سدا بہار گلشن ہے مگر روزہ سے ہم اسی صورت فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب سنت نبویﷺ کے مطابق افطاری و سحری کا اہتمام کیا جائے یعنی موجودہ موسم میں کھجور اور دودھ کے ساتھ افطاری اور سحری کے وقت سادہ اور ہلکی پھلکی غذا کھائی جائے۔انہوں نے کہا کہ اب تو مغرب کے معالجین بھی ’’روزہ‘‘ کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں،یورپ میں روزہ کی طرز پرفاقے کو علاج کے لیے ایک مستقل طریق علاج کی حیثیت حاصل ہے،روزہ سے مختلف امراض کا علاج کیا جاتا ہے اور اس سے بہت سے مریض عروس صحت سے ہمکنار ہو جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…