قوت بخش، وزن کم کرنیوالی اورخوبصورتی میں اضافہ کیلئے استعمال کی جانیوالی دوائیں آپ کے جسم پر کون سے خوفناک اثرات مرتب کررہی ہیں؟تشویشناک انکشافات

16  مئی‬‮  2017

ہانگ کانگ(آئی این پی ) ہانگ کانگ ڈاکٹرز کا پٹھوں کو قوت بخشنے والی غیر تجویز کردہ ادویات کے کلاف انتباہ جاری کردیا ، یہ ادویات انسانی اعضاء کے لئے خطرناک ہیں اور یہ ادویات دل کے عارضہ میں اضافہ کا سبب بنتی ہیں، ڈاکٹرز نے قوت بخش ادویات کوانسانی صحت کیلئے موذی قرار دے دیا، ان ادویات کے استعمال کے خلاف عوام الناس کے لئے با قاعدہ ااگاہی مہم چلائی جائیگی۔

معروف چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ میں شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہانگ کانگ کے معروف ہاسپٹلز کے معروف ڈاکٹرز کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پٹھوں کو قوت بخشنے والی ، وزن کم کرنے والی اور خوبصورتی میں اضافہ کرنے والی ادوایت کے بڑھتے ہوئے رجحان اور ان سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے متعلق عوام الناس کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ ان خطرناک بیماریوں کا تدارک کیا جا سکے ۔ اس اجلاس میں ڈاکٹرز نے اتفاق کیا کہ ڈاکٹرز کی تجویز کے بغیر کوئی ایسی دوائی استعمال نہ کی جائے ۔ ڈاکٹرز کے کہنے کے مطابق جسم کو خوبصورت بنانے ، وزن کم کرنے اور پٹھوں کو قوت بخشنے والی ادویات عام طور پر ڈاکٹرز کے ہدایت نامہ کے بغیر استعمال کی جاتی ہیں جن کے استعمال سے وقتی فائدہ حاصل ہوتا ہے لیکن ان ادویات کے استعمال سے مستقل بیماریوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، ان بیماریوں میں سب سے بڑا مسئلہ دل کا بند ہوجانا ہے یہ ادویات مسلسل استعمال کے بعد انسان کے مختلف اعضاء کو بھی انتہائی نقصان پہنچاتی ہیں جن کی وجہ سے مختلفانسانی اعضاء اپنا کام کرنا بند کردیتے ہیں ۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں باقاعدہ عوام الناس کے لئے آگاہی مہم اشد ضروری ہے تاکہ ان ادویات کے نقصانات کو اجاگر کر کے ان سے بچا جا سکے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…