اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نے کہا ہے کہ جو خواتین و حضرات ہڈیوں کی کمزوری اور بْھربْھرے پن کے شکار ہیں ہلدی کا باقاعدہ استعمال اس کیفیت کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔پاکستان سمیت کئی ممالک میں ہلدی کا استعمال عام ہے اور اس میں موجود ایک مرکب ’سرکیومن‘ نہ صرف بلڈ پریشر، امراضِ قلب اور دیگر بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ اس کا استعمال گٹھیا کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ یہ ہڈیوں کی کمیت اور کثافت کو 7 فیصد تک بڑھاتا ہے۔
اس کے لیے ماہرین نے مریضوں کو چھ ماہ تک ہلدی کا سپلیمنٹ دیا جس سے ان کی ہڈیوں کے ٹھوس ہونے میں 7 فیصد اضافہ ہوا جسے بون ڈینسیٹی یا استخوانی کثافت کہا جاسکتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ سرکیومن بہت مؤثر اندازمیں ہڈیوں کے ان خلیات کو متوازن کرتا ہے جو ہڈیوں کے پرانے حصوں کو ٹوڑ پھوڑ کر ختم کرتے ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں عمررسیدہ افراد کی ہڈیاں نرم اور بھربھری ہوجاتی ہے اور گٹھیا سمیت کئی امراض کی وجہ بن سکتی ہیں۔