ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

گھر بیٹھے آنکھیں ٹیسٹ کرنے کا آسان ترین طریقہ جانئیے

datetime 29  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس کی جدید ترقی کے ساتھ ہی ساتھ انسان کی زندگی میں بھی آسانیاں پیدا ہو رہی ہے۔ہر بیماری کی تشخیص کیلئے اب ڈاکٹر کے پاس جانا پڑھتا ہے ایسے ہی آنکھوں کے ٹ ؁سٹ کیلئے بھی ٹیسٹ اور علاج کیلئے بھاری جرمانہ دینا پڑتا ہے لیکن اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آئی کیو نامی ایک خردبینی

نلکی اور ایپ کے ذریعے آپ گھر بیٹھے اپنی آنکھیں اور بصارت ٹیسٹ کرسکتے ہیں اور یہ آپ کی آنکھوں کی صحت کا جائزہ بھی لیتی رہتی ہے۔اس اہم ایجاد کے لیے کِک اسٹارٹر ویب سائٹ پر چندہ مہم جاری ہے۔ 29ڈالر کی قیمت میں ایک خردبینی نلکی اور ایپ فراہم کی جاتی ہے۔ نظر ٹیسٹ کرنے کے لیے ایپ آن کریں اور نلکی کے سرے پر کچھ دیر کے لیے آنکھ کھول کررکھیں تو ایپ کسی ڈاکٹر کی طرح آپ کی آنکھ کا تفصیلی معائنہ کرتی ہے۔گھر بیٹھے نظر ٹیسٹ کرنے کی اس ویب سائٹ سے آپ کبھی بھی اور کہیں بھی اپنی نظر ٹیسٹ کرسکتے ہیں۔ امریکا اور یورپ میں نظر ٹیسٹ کرانے کے لیے لوگوں کو بھاری فیس ادا کرنا ہوتی ہے اور غریب ممالک کے دوردراز علاقوں میں یہ سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔اسی لیے آئی کیو ایپ ہرطرح سے لوگوں کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔یہ کمپنی اولین پراڈکٹ فروری 2017 میں جاری کرے گی جب کہ 2015 میں اس کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

اس ایجاد کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو کم خرچ اور درست نظر کی جانچ فراہم کرنا ہے۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں طرح کیاسمارٹ فون کے لیے تیار کی۔آئی کیو کلاوئڈ میں موجود جدید ترین الگورتھم اور سافٹ ویئر درست انداز میں نظر کا جائزہ لیتے ہیں. آنکھوں کا درست نمبر تجویز کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…