اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں شوگر اور گیس کے حامل مشروبات تمام ترنقصانات کے باوجودبہت پسند کی جاتی ہے،سائنسدانوں کی نئی تحقیق میں شوگر اور گیس کی مشروبات کا ایسا نقصان سامنے آیا ہے کہ آپ یہ سن کے اس کا استعمال اپنی زندگی میں ختم کر دیں گے ۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ گیس اور شوگر کے حامل مشروبات صارف کی عمر کو نقصان پہنچاکر اتنا بڑھا دیتے ہیں جتنا سگریٹ پینے سے لوگوں کی عمر کم ہوتی ہے۔ان مشروبات کے استعمال میں زیادتی وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہے بلکہ ان کی وجہ سے موت کے منہ میں جانے کا امکان مزید بڑھ جاتا ہے۔یہ مشروبات سگریٹ کی طرح انسان کے اعضاء پر بہت مضر اثرات مرتب کرتا ہے اور انسان کو 5سال اسکی عمر سے زیادہ بوڑھا کر دیتا ہے۔ نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر الزبتھ بلیک برن نے اپنی تحقیق میں ایسی چیزیں بتائی ہے جو انسان کو کافی عرصہ تک جوان رکھتی ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ روزانہ سات گھنٹے کی نیند ،ایک کپ کافی اور سمندری جھاڑ کا استعمال انسان کی جوانی کو کافی عرصے تک برقرار رکھنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔