ہفتہ‬‮ ، 14 فروری‬‮ 2026 

ایسا مصالحہ جس کے استعمال سے جسم کی چربی تین گنا رفتار سے کم

datetime 12  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں یا باوجود علاج کے آپ کا وزن اور جسم کی چربی کم نہیں ہو پارہی تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو ایک ایسے مصالحے کے بارے میں بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ کے جسم کی چربی تین گنا رفتار سے کم ہونے لگے گی۔یہ مصالحہ جسے لوگ زیرہ کے نام سے جانتے ہیں ہر گھر کے باورچی خانے میں مل جاتا ہے۔

اگر آپ اس کا صرف ایک چمچ دن میں کھائیں تو آپ کے جسم کی چربی تین گنا رفتار سے کم ہونے لگے گی۔ایران کی شاہد سادوگہی یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیرہ جسم میں چربی کو پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔تحقیق میں زائد وزن والی 88خواتین کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ایک گروہ کو تین گرام زیرہ (تقریباایک چائے کا چمچ)اور پانچ گرام دہی دی گئی جبکہ دوسرے گروہ کو صرف دہی کھانے کا کہا گیا جبکہ دونوں گروہوں کی خواتین نے ایک دن میں 500حرارے کھائے۔تین مہینے بعد تحقیق کار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جو خواتین زیرہ کھارہی تھیں انہوں نے تین پانڈیا1.4گلوگرام وزن کم کیاجبکہ دوسرے گروہ کا وزن زیادہ کم نہ ہوا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ زیرہ کھانے والی خواتین نے زیرہ نہ کھانے والوں کی نسبت تین گنا زیادہ وزن کم کیا۔یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ زیرہ کھانے والی خواتین میں کولیسٹرول کی مقدار بھی کافی کم ہوچکی تھی اور ان کا باڈی ماس انڈیکس(BMI)بھی کم تھا۔
زیرہ کی خاصیت
زیرے میں انٹی آکسیڈینٹس اور phytosterolsپائے جاتے ہیں۔موخرالذکر میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ جسم میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔زیرے کا استعمال کینسر کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔اس کے علاوہ یہ آئرن کی کمی کو دور کرکے انسانی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔
زیرے کا استعمال
آپ چاہیں تو زیرے کو مختلف طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں جیسے دہی میں ڈال کر،سبزیوں کے اوپر چھڑک کر۔آپ چاہیں تو کھانا بناتے ہوئے زیرے کا وافر استعمال کرسکتے ہیں اور اگر چاولوں میں زیرہ ڈال کر کھایا جائے تو چاولوں کا ذائقہ لاجواب ہوجاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…