اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام طور پر آئس کریم تو کیا کوئی ٹھنڈی چیز ناشتہ میں کھانے سے منہ کیا جاتا ہے لیکن جاپانی سائنسدانوں نے اس نظریے کو غلط ثابت کردیا ہے اور آئس کریم کو ناشتہ کا حصہ بنانے والے افراد کو خوشخبری دی ہے کہ جو افراد آئس کریم کو اپنے ناشتے کا حصہ بناتے ہیں وہ
باقی لوگوں سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔جاپانی سائنسدان نے اپنی تحقیق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ دو گروپوں کو کچھ عرصے تک اس تحقیق کا حصہ بنایا گیا جس میں ایک کو ہر صبح ناشتہ میں آئس کریم دی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو آئس کریم کے بغیر ناشتہ دیا گیا ۔آئس کریم کھانے والے افراد دوسرے گروپ کے لوگوں سے چاق وچوبند رہے اور جب ان دونوں گروپوں کا ایک امتحان لیا گیا توجن لوگوں نے آئس کریم کھائی تھی انہوں نے امتحانی مشقوں کے دوران بہتر کارکردگی دیکھائی۔