منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

میڈیکل کی فیلڈ میں ایسی چیز ایجاد جو ہر خطرے کا آپ کو پہلے ہی بتا دے

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسان کی زندگی میں کام کی بہت اہمیت ہے اور کام کاج کے دوران جوٹ یا زخم لگنا عام بات ہے اور جب سے بینڈیج آئی ہے اس کا استعمال اور ہماری زندگی میں بہت آسانی ہو گئی ہے لیکن انسان اپنی سہولیات کیلئے نت نئی ایجادات کرتا رہتا ہے ۔برطانوی سائنسدانوں نے زخموں

پر لگائی جانے والی ایسی پٹی تیار کی ہے جو رنگ بدل کر کسی بھی انفیکشن سے خبردار کرسکتی ہے۔ اسے اسمارٹ بینڈیج کا نام دیا گیا ہے جو زخم، جلنے اور ناسور پر لگنے کی صورت میں خطرناک انفیکشن میں گہری پیلی رنگت اختیار کرلیتی ہے۔ اس سے زخم کو مزید بگڑنے اور اس کی پیچیدگیوں کو بھی روکا جاسکتا ہے اور اس سے وقت اور رقم کی بچت بھی ہوسکتی ہے۔ اس وقت زخم کی خرابی بتادینا والا نظام بھی 48 گھنٹے کا وقت لیتا ہے اور اس کے لیے پوری بینڈیج کھولنا پڑتی ہے جو ایک تکلیف دہ عمل ہوتا ہے تاہم اب ماہرین نے برطانیہ بھر کے کئی بڑے ہسپتالوں میں اسمارٹ پٹی کی آزمائش شروع کردی ہے جو نرم پٹی اور سخت پلاسٹر کی صورت میں بھی لگائی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ زخم کا انفیکشن ختم ہونا ضروری ہے ورنہ وہ اینٹی بایوٹکس ادویات کو بے اثر بناسکتا ہے۔
اس پٹی میں بہت باریک نینو کیپسول لگائے گئے ہیں جن میں روشنی خارج

کرنے والی ڈائی بھری گئی ہے۔ جیسے ہی زخم میں انفیکشن والے بیکٹیریا پیدا ہوتے ہیں کیپسول پھٹ پڑتے ہیں اور ان کا واضح پیلا رنگ نمایاں ہوجاتا ہے تاہم یہ کیپسول جلد کے عام بیکٹیریا سے سرگرم نہیں ہوتے۔ پروفیسر ٹوبی جینکنس نے اس پر کام کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس سے معالجے میں بہت مدد ملے گی اور مریضوں کی مشکلات میں بہت کمی واقع ہوگی۔ اسی طرح دوسرے ڈاکٹروں نے بھی اس کام کو سراہا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…