جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

انسان کے جسم کی ایک ایسی چیز جس کی وجہ آج تک سائنسدان نہ ڈھونڈ سکے

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہماری دنیا میں انسانوں کے مختلف بلڈ گروپس ہوتے ہیں، یعنی خون کے بنیادی عناصر تو یکساں ہوتے ہیں مگر اس میں کچھ مختلف چیزیں انہیں چار گروپس میں تقسیم کرتی ہیں۔سائنسدان ابھی تک یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آخر انسانوں کے اتنے بلڈ گروپس کیوں ہیں

مگر ان مختلف گروپس کا خیال نہ رکھنا جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ سائنسدانوں کے خیال میں یہ بلڈ گروپس لاکھوں برسوں سے انسانی جسم کا حصہ ہیں مگر ڈاکٹرز کو اس بارے میں 116 سال پہلے علم ہوا تھا۔ 1900 سے قبل لاتعداد افراد کی ہلاکت اس وجہ سے ہوجاتی تھی کیونکہ ان کے جسم میں دوسرے گروپ کا خون چڑھا دیا جاتا تھا۔مگر کیا چیز ہے جو کسی مخصوص بلڈ گروپ کو کسی کے لیے جان لیوا اور کسی کے لیے حیات بخش ثابت ہوتی ہے؟
ان چاروں بلڈ گروپس کو جو چیز ایک دوسرے سے الگ کرتی ہے وہ اینٹی جنز ہے یعنی ایسے پروٹین یا کاربوہائیڈریٹ جو خون میں شامل ہوکر اینٹی باڈیز بنانے کا عمل تیز کرتے ہیں۔مثال کے طور پر اے بلڈ گروپ میں اینٹی جنز بھی اے ہوتے ہیں جبکہ بی بلڈ گروپ میں ٹائپ بی اینٹی جنز ہوتے ہیں۔ اگر اے اینٹی جنز اور بی اینٹی جنز کو ملایا جائے تو وہ جسم کے اندر ایک جنگ شروع کردیتے ہیں۔ ہمارے جسموں کے اندر بلڈ پلازما میں ایسے اینٹی

باڈیز ہوتے ہیں جو کسی بھی انجان چیز کی روک تھام کرتے ہیں بشمول ان اینٹی جنز کے جو ہمارے بلڈ گروپ سے مطابقت نہیں رکھتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…