پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ایسی صحتمند غذائیں جو چھوڑ دینا ہی آپ کی صحت کیلئے بہتر ہے!

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو یہ بات سننے میں کافی عجیب لگتی ہے کہ صحت مند غذائیں چھوڑ دینا صحت کیلئے بہتر ہے اگر وہ صحت مند غذائیں ہے تو ان کو چھوڑنا کیوں ضروری ہے ۔ ہر چیز ایک خاص حد تک صحت کیلئے ضروری ہے اس کی حد سے تجاوز کرنے پر وہ نقصان دہ ثابت ہوتی

ہے جیسے جنک فوڈ کا استعمال اور چائے میں کم چینی ڈالنا تو اچھا ہے مگر اس کیساتھ دیگرایسی غذائیں بھی چھوڑنا ہونگی جو صحت کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہیں مگر وہ سچورٹیڈ فیٹس اور چینی سے بھرپور ہوتی ہیں۔یہ ‘صحت مند’ طریقیدرحقیقت کسی بھی طرح صحتمند نہیں۔ جیسے کہ
ڈائیٹ سافٹ ڈرنکس:
اگر تو آپ میٹھے مشروبات کا استعمال ترک کرکے ڈائیٹ ڈرنکس کا انتخاب کرتے ہیں جن میں کہا جاتا ہے کہ چینی نہیں ہوتی تو یہ صحیح ہے کہ کم چینی فائدہ مند ہے مگر ان مشروبات میں مصنوعی مٹھاس اور دیگر اجزا ہوتے ہیں جو کہ پیٹ کے گرد جمع ہوکر توند نکلنے کا باعث بنتے ہیں۔
انسٹنٹ نوڈلز:
کچھ افراد انسٹنٹ نوڈلز کو صحتمند سمجھتے ہیں، جن میں نہ صرف ایم ایس جی ہوتا ہے بلکہ یہ اکثر 20 گرام سے زیادہ فیٹ اور پراسیس کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتے ہیں جو صحت کیلئے کچھ زیادہ فائدہ مند نہیں۔
ناریل کا پانی:
ناریل کا پانی زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اوردیکھنے میں تو اس میں کوئی برائی بھی نظر نہیں مگر اس میں کسی جوس سے کم چینی نہیں ہوتی ،اکثر اس میں 4 چائے کے چمچ چینی کو میٹھا کرنے کے ڈال دیا جاتا ہے اور چینی کتنی نقصان دہ ہے۔
بادام کا دودھ:
بازار میں بادام کا دودھ کافی عام ملتا ہے اور لوگ صحت مند سمجھ کر اسے پیتے بھی ہیں، دودھ میں پروٹین اور کیلشیئم شامل ہوتے ہیں،باداموں کے دودھ میں اکثر حقیقی بادام تو ہوتے نہیں بلکہان میں پروٹین اور کیلشیئم کی شرح بھی کافی کم ہوتی ہے ۔اکثر کمپنیاں دودھ میں چینی کا اضافہ اس لئے کردیتی ہیں تاکہ اسکا ذائقہ بہتر بنایا جاسکے۔
ناشتے میں بسکٹ:
آپ ناشتے میں بسکٹ کا استعمال کرتے ہیں تو اس عادت کو فوری طور پر تبدیل کر دیں کیو نکہ بسکٹ میں پروٹین کی شرح تو 4 گرام یا کم ہوتی ہے مگر چینی 10 گرام تک ہوسکتی ہے چونکہ انکا سائز بھی چھوٹا ہوتا ہے اس لئے ایک کھانے سے کچھ بھلا نہیں ہوتا اور زیادہ کھا کر ہی اطمینان ہوتا ہے اور اتنی مٹھاس سے دن کا آغاز میٹابولزم اور بلڈ شوگر کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…