چکوٹھی(آئی این پی)چیف میڈیکل آفیسر بیسک ہیلتھ یونٹ چناری ڈاکٹر منشاء طاہر قریشی نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات کے پیش نظرگلے کی خرابی،موسمی بخار کی شکایات عام ہیں بالخصوص کم سن بچے ان حالات میں زیادہ بیمار پڑتے ہیں والدین کو چاہیئے کہ کم سن بچوں کی خوراک کا خاص خیال رکھیں اور انہیں موسم کے مطابق کپڑے پہنائیں اور صحت و صفائی کا خاص خیال رکھا جائے پانی کی آلودگی کے سبب پیٹ کی بیماریاں جنم لیتی ہیں پانی ابال کر استعمال کیا جائے اس سے کافی حد تک بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا بیماریوں کی آگاہی نہ ہونے کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاوہ ازیں سیلف میڈیکیشن سے گریز کیا جائے اگر بیمار پڑیں تو معالج کے پاس جائیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر منشاء طاہر قریشی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا احتیاطی تدابیر کا ستعمال کرتے ہوئے صحت مند معاشرے کے قیام ممکن بنایا جا سکتا ہے۔