لندن(آئی این پی ) آپ کے باورچی خانے میں رکھا ایک مصالحہ دنیا کی بہترین دوا ہے جسے ہلدی کہتے ہیں کیونکہ اس میں موجود جادوئی اجزا سینے کی جلن سے لے کر زہرخورانی (فوڈ پوائزننگ) تک کا علاج ہیں۔ ہلدی میں موجود بعض اجزا کئی طرح کے کینسر کو قبل از وقت روک سکتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں ہلدی کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب ماہرین نے چوہوں پر تجربات کیے اور انہیں معمول سے زیادہ ہلدی کھلائی۔ امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ چوہوں پر کیے گئے تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ ہلدی میں موجود ایک عنصر ’’سرکیومن‘‘ چوہیا میں بریسٹ کینسر پھیلنے میں اہم رکاوٹ ثابت ہوا ہے۔ ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دماغ میں الزائیمر کی وجہ بننے والے اجزا کو بھی ہلدی ختم کرنے میں جادوئی کردار ادا کرتی ہے۔ اسی بنیاد پر ماہرین کھانے میں ہلدی کی زیادہ مقدار پر زور دے رہے ہیں۔یونیورسٹی کالج لندن میں ایک اور دلچسپ تجربہ کیا گیا جس میں دیکھا گیا کہ آیا ہلدی ہمارے جین کو تبدیل کرسکتی ہے یا نہیں؟ ہم جانتے ہیں کہ جینیاتی تبدیلیاں بہت سارے امراض کی وجہ بنتی ہیں۔
ہلدی کے جادوئی فوائد نے دنیا بھر کے طبی ماہرین کو حیران کر دیا خطرناک ترین بیماری میںمعجزانہ فوائد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟راناسکندرحیات کا بڑا اعلان
-
شب معراج پر تعطیل کا اعلان
-
تربیتی پرواز کے دوران خوفناک حادثہ، ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ لاپتہ
-
تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں کو گرفتار کر لیا گیا
-
خود کشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کو ہوش آگیا،اصل حقائق سامنے آگئے
-
سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
-
پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے والے مجید چوہدری کون ہیں؟
-
پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے
-
ملک بھر میں سونا مزید سستا ہو گیا
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری
-
گاڑی مالکان کے لیے بڑی سہولت،نادرا نے تصدیق کا عمل آسان بنا دیا
-
سونا پھر مہنگا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ
-
اسلام آباد ائیرپورٹ پر دبئی جانیوالے مرد اور خاتون کے پیٹ سے 560 گرام وزنی 82 ہیروئن بھرے کیپسولز بر...
-
حجاب و برقع پہننے والوں کی جیولرزشاپ میں داخلے پر پابندی















































