بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

خبردار۔۔۔! پانی پینے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں، منرل واٹر کے 13برانڈز میں آلودگی، جسمانی نقائص پیدا ہو سکتے ہیں

datetime 20  جولائی  2016 |

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پینے کے صاف پانی کے نام پر فروخت کئے جانے والے منرل واٹر کے 13برانڈ کا کیمیائی طور پر آلودہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کے پینے سے پھیپھڑوں‘ مثانے‘ جلد‘ پراسٹیٹ‘ گردے‘ ناک اور جگر کے کینسر کے علاوہ بلڈپریشر‘ شوگر‘ گردے و دل کی بیماریاں‘ پیدائشی نقائص اور بلیک فُٹ جیسی بیماریاں بھی لاحق ہوسکتی ہیں۔ پاکستان آبی وسائل کی تحقیقاتی کونسل (پی سی آر ڈبلیو آر) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ہدایت پر بوتلوں میں بند پانی کی کوالٹی کی مانیٹر نگ ایجنسی کے طور پر کام کر رہی ہے‘ نے اپریل تا جون 2016 کی سہ ماہی میں اسلام آباد ‘راولپنڈی‘ مظفر آباد‘ فیصل آباد‘ سیالکوٹ‘ سرگودھا‘ ملتان‘ لاہور‘ بہاولپور‘ کراچی‘ ٹنڈوجام‘ کوئٹہ اور پشاور سے بوتل بند/ منرل پانی کے 114 برانڈز کے نمونے حاصل کئے اور ان نمونوں کا پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے تجویز کردہ معیار کے مطابق تجزیہ کیا۔ اس تجزیئے کے مطابق 13برانڈز ایکوا پلس‘ نیونیشن‘ اوسم‘ ویل کیئر‘ رائل اوسس‘ بلیو پلس‘ لیوون‘ الحبیب‘ ایکوانیشنل‘ نیشن‘ نعمت‘ سزکول اور رائل بلیو کے نمونے کیمیائی طور پر آلودہ پائے گئے۔ ان میں07 نمونوں (نیو نیشن‘ اوسم‘ ویل کئیر‘ ایکوانیشنل‘ نیشن‘ نعمت اور سزکول) میں سنکھیا کی مقدار سٹینڈرڈ سے زیادہ (13 پی پی بی سے لیکر 50 پی پی بی) تک تھی جبکہ پینے کے پانی میں اس کی حد ِ مقدار صرف 10 پی پی بی تک ہے۔ پی سی آر ڈبلیو آر کے مطابق پینے کے پانی میں سنکھیا کی زیادہ مقدار کی موجودگی بے حد مضرِ صحت ہے کیونکہ اس کی وجہ سے پھیپھڑوں‘ مثانے‘ جلد‘ پراسٹیٹ‘ گردے‘ ناک اور جگر کا کینسر ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ بلڈ پریشر‘ شوگر‘ گردے اور دل کی بیماریاں‘ پیدائشی نقائص اور بلیک فُٹ جیسی بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں۔ باقی برانڈز کے نمونوں میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی مقدار پی ایس کیو سی اے کی حدِ مقدار سے زیادہ پائی گئی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…