اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جگرکودرست رکھنے والی سادہ اورسستی 7غذائیں ،جوآپ کے گھرمیں موجودہیں

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جگر کو ہمارے جسم میں انتہائی اہم حیثیت حاصل ہے ۔جگر انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے جس پر آپ عموماً اسی وقت توجہ دیتے ہیں جب اس میں کوئی خرابی پیدا ہوجاتی ہے ۔اسے جسم کا رکھوالا بھی کہاجاتاہے ۔ یہ ہر وقت جسم کی صفائی میں لگا رہتاہے ۔اس انتہائی اہم اور کا رآمد عضو کو صحت مند اور صاف ستھرا رکھنا انسانی صحت کیلئے بے انتہا ضروری ہے ۔اس کے لیے لازمی ہے کہ متوازن اور صحت بخش غذا کا استعمال رکھا جائے ۔اچھی غذا نہ صرف جگر کو صاف رکھے گی بلکہ اس پر کا م کا بوجھ بھی کم کردے گی ۔جگر کیلئے مفید غذائیں مندرجہ ذیل ہیں ۔
چقندر
یہ ایک بہترین آکسیڈنٹ ہے ۔سرخ اور جامنی رنگ کی یہ سبزی خون کو صاف اور خالص بناتی ہے۔اس میں موجود فولیٹ، فائبر ،آئرن ،بیٹیائن ،بیٹاسینن اور بیٹانین جگر کیلئے بے حد مفید ہیں۔جگر میں ایک فائبر پیکٹن بھی موجود ہوتاہے جو کہ پیٹ کو بھرا رکھتاہے اور جسم کی صفائی کرتاہے ۔
پھول گوبھی
اس کا گہرا ہرا رنگ اس میں موجود آکسیڈنٹ اور کلوروفل کی طرف اشارہ کرتاہے ۔پھول گوبھی میں فائبر کثیر مقدار میں موجود ہوتاہے جس سے جسم فاضل مادوں سے صاف جاتاہے ۔اس میں پائے جانے والے گلوکو سائنو لیٹس جگر کا فضلہ خارج کرنے کیلئے ضروری انزائمز پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔پھول گوبھی وٹامن ای حاصل کرنے کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے ۔
شکر قندی
شکر قندی میں بیٹا کیروٹین پایا جاتاہے جس سے جسم کو اینٹی ان فلیمیٹری غذائیت ملتی ہے یعنی وہ توانائی جو جسم کو موٹا نہیں کرتی ۔جسم میں جا کر بیٹا کیروٹین وٹامن اے بن جاتاہے جو کہ جگر کیلئے بے حد مفید ہے ۔سپلیمنٹس سے بہتر ہے کہ وٹامن اے کی ضرورت بیٹا کیروٹین سے بھرپور غذائوں جیسے پھول گوبھی اور کدو غیرہ سے پوری کی جائے ۔
لیموں
لیموں جگر کیلئے بہترین غذا ہے ۔یہ قدرتی طورپر جگر کی صفائی کرتا ہے ۔اس سے جسم کو وٹامن سی حاصل ہوتاہے جو جگر کو ضروری انزائمز پیدا کرنے میں مدد کرتاہے جس سے جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے ۔یہ نظام ہضم کیلئے مفید ہے۔
دالیں
دالیں بھی جگر کیلئے فائدے مند ہیں ۔اس میں پودے سے حاصل ہونے والا پروٹین موجود ہوتاہے ۔جگر کے مرض میں ضرورت سے زیادہ پروٹین بھی نقصان دہ ہوسکتی ہے ۔دال جسم کو اتنی ہی پروٹین پہنچاتی ہے جتنی جسم کو ضرورت ہوتی ہے ۔
پیاز
پیاز میں یلیسن نامی جز موجود ہوتاہے جو کہ جگر اورغذا کی نالی کو صاف رکھتاہے ۔اس کے علاوہ پیاز پوٹاشیئم ،فائٹو نیوٹرینٹس اور فلیو نوائیڈز سے بھی بھرپور ہوتاہے جوکہ جسم کو نزلہ ،زکام سے لے کر دیگر بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں ۔کچی پیاز کھانا معدے میں تیزابیت بناسکتاہے ، اس لیے بہتر ہے کہ اسے کھانا پکانے میں یا ہلکا سا پکا کر استعمال کیاجائے ۔

سیب
سیب کے استعمال سے جسم میں کولیسٹرول لیول درست رہتاہے جس سے جگر کو بڑی مدد ملتی ہے ۔اس کے علاوہ یہ میلک ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتاہے جو خون اور جگر کو صاف کرنے میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو جگر کی صحت کیلئے ضروری ہیں



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…