ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تربوز میٹھا ہے یا پھیکا ؟ سکینر کی مدد سے پتہ لگانا نہایت آسان

datetime 17  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) گرمی کا موسم ہے اور گرمی کے پھلوں میں تربوز سر فہرست ہے ۔ اس عوامی پھل کو لینے والے اسے لے کر گھر پہنچیں ، کاٹیں اور یہ پھیکا نکلے تو بہت افسوس ہوتا ہے ۔اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمیں میٹھا تربوز کھانے کے لیے اسے موقع پر ہی کٹوا کر دیکھنا پڑتا ہے، یوں دکان والے کی چھری سے تربوز کے اندر جراثیم جانے کا بھی خطرہ موجود رہتا ہے۔تاہم واشنگٹن سے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ایک نئی کمپنی نے ایک دستی مالیکیولر سکینر متعارف کروایا ہے، جس کا رخ جس چیز کی طرف کیا جائے، یہ اس میں مستعمل اشیائ، کیلوریز، شوگر اور دیگر اہم معلومات آپ کے سامنے رکھ دیتا ہے۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ بازار جائیے اور تربوز کی بابت اس آلے سے یہ پوچھ لیجیے کہ آیا، اس میں شوگر کی کتنی مقدار موجود ہے اور اگر آپ کو میٹھا تربوز کھانا ہے، تو سب سے زیادہ شوگر والا تربوز خرید لیجیے۔اس چھوٹے سے آلے کے ذریعے ہر کھانے یا پینے والی غذا میں موجود اشیاءکی مکمل فہرست، اس میں موجود توانائی اور شوگر اعداد و شمار کی صورت میں دکھائی دیتی ہے۔ صرف غذا ہی نہیں بلکہ اگر اس آلے کا رخ کسی دوا کی طرف کیا جائے، تو یہ اس دوا کا نام اور اس میں موجود اجزاءکا احوال بھی بیان کر دیتا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق یہ آلہ بتا سکتا ہے کہ سامنے رکھے برگر میں کتنی کیلوریز ہیں۔
کنزیومر فزکس یا صارفی طبیعیات نامی اس کمپنی کے مطابق ایس سی آئی او نامی یہ آلہ صارف کے موبائل فون سے منسلک ہوتا ہے اور جیب میں رکھے ہوئے اس آلے کے ذریعے کسی شے کی کیمیائی ترکیب موبائل فون کی اسکرین پر نمودار ہو جاتی ہے۔ اس کمپنی کا کہنا ہے کہ متعدد ایپلیکشنز کے ذریعے اس آلے اور موبائل فون کو آپس میں جوڑا جا سکتا ہے۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…