بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پمزمیں دوران علاج میل نرس کی جنسی درندگی کا نشانہ بننے والی مریضہ کے بارے میں افسوسناک خبر

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پمزمیں دوران علاج میل نرس کی جنسی درندگی کا نشانہ بننے والی مریضہ کے بارے میں افسوسناک خبر ،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)میں دوران علاج میل نرس کی جنسی درندگی کا نشانہ بننے والی مریضہ دوماہ بعد انتقال کرگئی ہیں جس کی تصدیق متاثرہ فیملی نے بھی کردی ۔زیادتی کو اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود جنسی درندگی کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے ،رپورٹ نہ آئی،زندگی ختم ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اپریل کے دوسرے ہفتے کے شروع میں جنسی درندگی کانشانہ بننے والی صوابی کی معذور لڑکی ن وینٹی لیٹر پر دوماہ زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد بالآخر انتقال کرگئی ٗپمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے موقف اپنایاکہ مریضہ کے انتقال کا زیادتی سے تعلق نہیں ٗ اس کا دماغ کام کرنا چھوڑ گیاتھا تاہم جنسی درندگی کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے ٗ رپورٹ کے مطابق لڑکی کے لواحقین میڈیا پر آنے سے پہلے ہی گریز کررہے تھے تاہم اب انتقال کے بعد بات کرنے سے انکاری ہیں ۔یادرہے کہ پمز کے میل نرس ’کرشن کمار‘ نے ہسپتال میں ہی زیرعلاج لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالاتھا اور دوران تفتیش انکشاف کیاکہ اس کیس سے دوہفتے قبل اس کی شادی ہوئی ٗ درندگی سے چند لمحے قبل بھی اپنی نئی نویلی دلہن سے ٹیلی فون پربات چیت کی ، ہسپتال میں بھی کئی لڑکیوں کی زندگیاں پہلے ہی برباد کرچکاتھا ٗسی آئی اے تھانے میں تفتیش کے دوران ملزم نے نمازپڑھنا بھی شروع کردی تھی اور دعویٰ کیاتھاکہ وہ مسلمان ہوچکا ہے اور اس کانیا نام ’کبیر‘ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…