پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

جسم کی کئی بیماریوں کا شافی علاج کالی مرچ، طریقہ استعمال جان لیں

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کالی مرچ کا نام کس نے نہیں سنا ہوگا۔ کالی مرچ کو مصالحوں کی ملکہ بھی کہا جاتاہے ۔ کالی مرچ دراصل ایک پھل دار ہوتی ہے جسے کاشت کرنے کا مقصد اس کاپھل حاصل کرنا ہوتا ہے اسے خشک کرنے کے بعد مصالحے کے طورپر استعمال کیا جاتا ہے ۔ کالی مرچ کا کھانوں میں استعمال صدیوں سے جاری ہے یہ نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ جسم کو کئی اقسام کی بیماریوں اور نقصان پہنچانے والے جراثیم سے بھی محفوظ رکھتی ہے ۔ قبل از مسیح سے اسے ادویاتی طورپر استعمال کیاجارہاہے ۔کالی مرچ کے فائدے :۔یوں توکالی مرچ سے جسم کو لاتعداد فوائد حاصل ہوتے ہیں لیکن یہ معدے کیلئے خاص طور سے بے حد مفید ہے ۔ کالی مرچ معدے کو تحریک دے کر ہائیڈرو کلورک نامی ایسڈ میں اضافہ کا باعث بنتی ہے اور یہ ایسڈ پروٹین اور دیگر غذاﺅں کو ہضم کرنے کیلئے نہایت ضروری ہے ۔ غذائیں مناسب طریقہ سے ہضم ہونے کے باعث آپ کبھی بھی ڈائر یا یا قبض کا شکار نہیں ہوں گے ۔ کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ ، اینٹی سیپٹک ، اینٹٰ فنگل اور اینٹی ٹیومر خصوصیات ہوتی ہیں ۔ کالی مرچ میں موجود پائپ رائن لبلبلہ اور آنتوں میں موجود ہضم کرنے میں معاون انزائمز کی گردش کو تیز کردیتاہے ۔ اس کے علاوہ سیاہ مرچ جگر میں پت اور اس سے بننے والے ایسڈ کو بھی بڑھاتی ہے جو آنتوں کو کھانا ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتاہے ۔ کالی مرچ مختلف تیل اور کیمیکلز کی وجہ سے جسم میں بننے والے اسحال یا ڈائریا کے اثرات کو بھی کم کرتی ہے ۔ کالی مرچ کھانے سے جسم میں پسینہ بنتا ہے جس سے جسم کا درجہ حرارت کم ہوجاتاہے ۔معدے کے مسائل حل کرنے میں کالی مرچ کا عمل دخل گیسٹرک کے مرض کیلئے ایک کپ پانی میں آدھا لیموں نچوڑ لیں ۔ اب اس میں ایک چٹکی کالی مرچ پاوڈر ڈال دیں ۔ اس پانی کو کھانے کے بعد دن میں دوبار پیئں ۔معدے کو کافی آرام ملے گا۔اکر کھانا ہضم کرنے میں دیر لگتی ہے تو پسی ہوئی کالی مرچ سونٹھ کا پاﺅڈر ، پسا ہوا زیرہ اور نمک برابر کی مقدار میں مکس کرلیں ۔ اس چورن کو دن میںدوبار کھانے کے بعد گرم پانی کیساتھ استعمال کریں ۔ معدہ کھانا جلد ی ہضم کرےگا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…