پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کا دوسرا اورچوتھا بدترین شہرپاکستان میں،عالمی ادارہ صحت کا انکشاف،حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گئے

datetime 15  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کا دوسرا اور راولپنڈی کو چوتھا بدترین شہر قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کے بیس آلودہ ترین شہروں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ دنیا کے بیس آلودگی والے شہروں میں نائیجیریا کا اونیتاشا پہلے‘ پاکستان کا پشاور دوسرے‘ ایران کا زیبل تیسرے اور پاکستان کا ہی راولپنڈی چوتھے نمبر پر ہیں۔ فہرست میں نائیجیریا کا کادونا پانچویں اور سعودی عرب کا ریاض ساتویں نمبر پر ہے۔ جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی لسٹ میں 14 ویں نمبر پر ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی تعداد 10 فیصد مقرر ہے جبکہ پشاور کی فضا میں فی ملین ذرات کی تعداد 540 تک پہنچ چکی ہے۔ گندگی کے ڈھیر‘ نکاسی آب اور آلودگی کی وجہ سے پشاور کی فضا ابر آلودہ ہوچکی ہے۔ پشاور میں روزانہ آٹھ لاکھ گاڑیوں کی آمد ہوتی ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…