اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اگر آپ کے ناخنوں کی ساخت ان میں سے کسی سے ملتی ہے تو اپنے بارے میں یہ خبر ضرور پڑھ لیں

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوزڈیسک)جاپانی ماہرین کا ماننا ہے کہ ہمارے ناخنوں کی ساخت کا اثر ہماری شخصیت پر ہوتا ہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ماہرین اس کے بارے میں کہتے ہیں۔
چوڑے ناخن
ایسے لوگ چیزوں کابہت اچھے طریقے اور بغور مطالعہ کرتے ہیں اور اپنی سوچ میں بہت کشادہ ہوتے ہیں۔یہ کوئی مشورہ لینے اورمنہ کھولنے سے قبل اچھی طرح سوچتے ہیں ۔یہ لوگوں کو بہت اچھے طریقے سے دیکھتے ہیں اور پھر آکری رائے قائم کرتے ہیں۔ایسے لوگ تخیلاتی سوچ کے مالک ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ نئی چیزیں ایجاد کرتے ہیں۔

مربع شکل کے ناخن
ایسے لوگ بہت زیادہ محنتی اور شائستہ ہوتے ہیں،یہ ذمے داریوں کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور پیدائشی طور پر دلجمعی سے کام کرتے ہیں۔انہیں کوئی بھی کام دیا جائے یہ اسے مکمل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھتے۔یہ لوگ اپنی زندگی سے بھی بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

چھوٹے اور گول
ایسے لوگ بہت مضبوط قوت ارادی اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔یہ اپنے فنی طبع سے لوگوں کو بہت محظوظ کرتے ہیں جس کی وجہ سے جلد توجہ حاصل کرلیتے ہیں۔یہ جن سے محبت کرتے ہیں انہیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز رکھتے ہیں۔انہیں چیلنج پسند ہوتا ہے اور مہم جوئی میں زندگی کو انجوائے کرتے ہیں۔ایسے لوگ بہت زیادہ بہادر ہوتے ہیں اوراگر ان کے ذہن میں کوئی چیز آجائے تو پھر یہ اس سے کبھی بھی نہیں ہٹتے۔اس عادت کی وجہ سے انہیں ضدی بھی سمجھا جاتا ہے لیکن یہی ضد انہیں زندگی میں کامیاب کرتی ہے۔

غیر ہموار اور چھوٹے
ایسے لوگ دوست بنانے میں بہت زیادہ محتاط ہوتے ہیں اور اگر کوئی بات کہہ دیں تو اسے ہر صورت میں پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔یہ اپنے کام کے ساتھ بہت زیادہ سنجیدہ ہوتے ہیں اورجب یہ بات کرتے ہیں تو لوگ انہیں توجہ کے ساتھ سنتے ہیں۔ان کے نزدیک ترین لوگوں کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہوتی ہے کہ یہ سچ بولتے ہیں لہذا وہ ان پر بھروسہ کرتے ہیں۔

مستطیل ناخن
ایسے لوگ بہادر اور مستقل مزاج ہوتے ہیں۔انہیں اپنی ضروریات کا ادراک ہوتا ہے اور اپنے مقاصد کے حصول کے لئے یہ دلجمعی سے کام کرتے ہیں۔جب یہ کوئی کام شروع کرتے ہیں تواسے مکمل کرنے کے لئے اس میں کھوجاتے ہیں اور اس دوران یہ کسی بھی چیز کو اہمیت نہیں دیتے۔

لمبے اور چوکور
ایسے لوگ زندگی کا بھرپور مزا لیتے ہیں لیکن ساتھ ہی کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل اچھی طرح سوچتے بھی ہیں۔انہین نئی چیزیں سیکھنے کا بہت شوق ہوتا ہے اور نئے لوگوں سے ملکر اور انہیں دوست بناکر کافی خوش ہوتے ہیں۔یہ کام کے دوران بہت محتاطاور زمہ دارانہ رویہ اختیار کرتے ہیں۔یہ مسئلہ کو اس طریقے سے حل کرتے ہیں کہ دیگر لوگ ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

بیضوی اور لمبے
تخلیقی سوچ کے حامل افراد کے ناخن اس قسم کے ہوتے ہیں ۔یہ خوبصورتی میں نہ صرف خوش رہتے ہیں بلکہ ان کی صلاحتیں بھی کھل کرسامنے آجاتی ہیں۔کام کے دوران اور حقیقی زندگی میں ایسے لوگ دوسروں کی مدد کرکے راحت محسوس کرتے ہیں۔ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جو کام انہیں دیا گیا ہے اسے احسن طریقے سے سرانجام دیں۔

منفرد لائن والے ناخن
ایسے لوگ عام دنیا سے منفرد ہوتے ہیں،ان کے سوچنے،کام کرنے،کپڑے پہننے اور غرض ہر چیز دنیا سے مختلف ہوتی ہے۔ان کے لئے زندگی کا لطف اٹھانا اہم چیز ہوتا ہے ۔ایسانہیں کہ یہ صرف زندگی کو انجوائے کرتے ہیں بلکہ یہ ذمہ داری میں بھی سب سے آگے ہوتے ہیں۔اگر انہیں کوئی کام دیا جائے اور یہ اس کی حامی بھر لیں تو پھر ان پر آنکھیں بندکرکے بھروسہ کیاجاسکتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…