بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

اچھی نیند کیلئے یہ نسخہ اپنائیں

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بے خوابی کا شکار افراد کو رات کے وقت دودھ پینا تجویز کیا جاتا ہے۔ دودھ پی کر سونے سے عام طور پر اچھی نیند آتی ہے۔ اسی بات نے سائنس دانوں کو دودھ کے خواب آور اثرات کی جانچ کرنے پر اکسایا۔تحقیق کے نتائج سے ماہرین پر یہ حیران ک ±ن انکشاف ہوا کہ رات کے وقت دوہا گیا دودھ دن میں حاصل کیے گئے دودھ کے مقابلے میں زیادہ خواب آور ہوتا ہے ! چناں چہ اگر آپ کو نیند نہیں آرہی تو بستر سے اٹھیں گائے بھینس یا بکری کا دودھ دوہیں اور ا ±بال کر نیم گرم پی کر لیٹ جائیں۔ کچھ ہی دیر میں آپ نیند کی میٹھی وادیوں کی سیر کررہے ہوں گے! کم از کم سائنس دانوں کی حالیہ تحقیق یہی کہتی ہے۔جنوبی کوریا میں قائم یومی ینگ انسٹیٹیوٹ فار نیوروسائنس کے محققین نے کئی ماہ کی تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت دوہے گئے دودھ میں ٹرپٹو فین اور میلاٹونن نامی مرکبات کی مقدار بڑھی ہوئی ہوتی ہے۔ مویشیوں سے دن میں حاصل کیے گئے دودھ میں یہ مرکبات کم مقدار میں ہوتے ہیں۔ میلاٹونن دودھ میں قدرتی طور پر پایا جانے والا ہارمون ہے جو سونے اور جاگنے کے فعل کو باقاعدہ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ٹرپٹوفین کو سیروٹونن اور میلاٹونن میں بدلا جاسکتا ہے۔تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے چند عمررسیدہ مریضوں پر گائے بھینسوں کے رات اور دن میں دوہے گئے دودھ کے الگ الگ تجربات کیے۔ چند روز تک انھیں شب بسری کے وقت دن میں دوہا گیا دودھ پلا کر اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران دیکھا گیا کہ دودھ سے ان کے خون میں کن اجزا کی مقدار میں کمی بیشی واقع ہوتی ہے اور اس تغیر کے دماغ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہی تجربہ بعدازاں رات کے وقت دوہے گئے دودھ کے ساتھ دہرایا گیا۔ ماہرین نے دیکھا کہ رات کے وقت دوہا گیا دودھ پینے کے بعد معمرافراد زیادہ بہتر نیند سوئے۔قبل ازیں یہی تجربہ ماہرین چوہوں پر دہراچکے تھے۔ چوہوں کی الگ الگ تعداد کو دودھ، پانی اور ایک خواب آور دوا دی گئی۔ پھر انھیں بیس منٹ تک ایک گھومتے ہوئے سلنڈر پر چھوڑ دیا گیا۔ سائنس دانوں نے دیکھا کہ جن چوہوں کو رات کے وقت دوہا گیا دودھ اور خواب آور دوا دی گئی تھی وہ سلنڈر پر اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پارہے تھے۔ ان کے مقابلے میں مویشیوں سے دن کے وقت حاصل کیا گیا دودھ اور پانی پینے والے چوہے زیادہ چاق چوبند اور چ ±ست تھے۔تحقیق کے نتائج بیان کرتے ہوئے سائنس دانوں کا کہنا تھا رات کے وقت دوہا گیا دودھ دماغ پر خواب آور دوا جیسے اثرات مرتب کرتا ہے۔ چناں چہ بے خوابی میں مبتلا افراد کے لیے یہ خواب آور ادویہ کا بہترین نعم البدل ثابت ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…