اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

وٹامن ڈی کی کمی امراض قلب کی وجہ بن سکتی ہے

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اگرچہ ماہرین ایک عرصے سے خبردار کررہے ہیں کہ وٹامن ڈی کی کمی امراض قلب کی وجہ بن سکتی ہے لیکن اب تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ وٹامن ڈی کی ایک خاص حد تک کمی کے سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔امریکی ریاست یوٹاہ کے شہرسالٹ لیک سٹی میں واقع انٹرماو¿نٹین میڈیکل سینٹر ہرٹ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق دل کے ایسے مریضوں کو خبرداررہنا چاہیئے جن میں وٹامن ڈی 15 نینوگرام فی ملی لیٹر سے کم ہو۔ امریکا میں منعقدہ امراض قلب کی ایک کانفرنس میں تحقیق پیش کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ جن افراد کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی 15 نینوگرام فی ملی لیٹر سے کم ہو ان میں امراضِ قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ 35 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اور امریکا میں 10 میں سے ایک شخص میں وٹامن ڈی کی شرح اس حد تک کم نوٹ کی گئی ہے جب کہ پاکستانی خواتین میں بھی وٹامن ڈی کی شدید کمی ثابت ہوچکی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد کو روزانہ کم ازکم 15 منٹ دھوپ میں گزارنے چاہئیں اور وٹامن ڈی ڈیری پراڈکٹس، انڈے کی زردی اور مچھلیوں سے بھی حاصل کیاجاسکتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…