اسلام آباد(نیوزڈیسک)اگر پیٹ میں درد ہوجائے تو کافی مشکل ہوتی اور اس سے نجات کے لئے ہم کئی طرح کی ادویات بھی آزماتے ہیں لیکن اگر اس کا علاج قدرتی طریقے سے کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے،آئیے آپ کو کچھ آسان قدرتی طریقے بتاتے ہیں۔
چاولوں کا پانی
چاولوں کے پانی پھینکنے کی بجائے اگر اسے پیاجائے تو اس سے پیٹ کی سوزش اور درد سے آرام آتا ہے۔
پیپرمنٹ ٹی یا پودینے کا قہوہ
اگر پیپر منٹ کی چائے یا پودینے کا قہوہ پیا جائے تو اس کی وجہ سے بھی پیٹ کے درد سے جلد آرام آجاتاہے۔
لیموں کا رس
ایک گلاس گرم پانی میں چند قطرے لیموں کا رس شامل کریں۔اس سے معدے میں ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا ہوگا اور کھاناجلد ہضم ہوجائے گا اور پیٹ کے درد سے نجات ملے گی۔
ادرک کی چائے
دو کپ پانی میں ادرک کے چند ٹکڑے ڈال کر ابالیں اور جب پانی ایک کپ جتنا رہ جائے تو اسے چھان لیں،چند قطرے لیموں یا شہد ڈال کر یہ مشروب نوش کرنے سے پیٹ کی درد جلد ٹھی ہوجائے گی۔