اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کھانوں میں استعمال ہونیوالے مصالحوں کی حیرت انگیزخوبیاں

datetime 12  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک )امریکا میں گزشتہ کئی سال سے اپنے لذیذ کھانوں سے لوگوں کے دل جیتنے والے بھارتی نژاد فلائڈ کاردوز نے امریکی محققین کے ساتھ کئی دہائیوں کی ریسرچ کے بعد انکشاف کیا ہے کہ کھانوں کے ذائقوں کو دوبالا کرنے والے چند مصالحے انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں اور کئی خطرناک بیماریوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔ہلدی کے حیرت انگیز فائدے: فلائد کاردوز کا کہنا ہے کہ ہلدی اکثر کھانوں کی زینت تو بڑھا دیتی لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ہلدی میں اینٹی آکسیڈینٹ عنصر موجود ہوتا ہے جو کینسر کی بیماری کو دور کرنے کی خوبیاں اپنے اندر رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہلدی کے ساتھ کالی مرچ کو ملا دیا جائے تو اس کی خوبیاں اور بھی بڑھ جاتی ہیں۔ یونیورسٹی آف مشی گن کمپری ہینسو کینسر سینٹر کی تحقیق کے مطابق ہلدی اور کالی مرچ کا آمیزہ چھاتی کے کینسر اور ٹیومر کے خلاف زبردست مزاحمت کا کام دیتا ہے۔ادرک اور سویا: کاردوز نے اس کے علاوہ کچھ اور بھی ایسے صحت مند مصالحوں کا پتا چلایا ہے جو کینسر کے خلاف علاج کا کام کرتے ہیں، سویا اور ادرک کی جڑ کو ملا کر استعمال کیا جائے تو یہ کینسر سیل کو مارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سونف یا سویا کو عام طور پر بھارت، پاکستان، مشرق وسطی اور بحیرہ روم کے رہنے والے لوگ اپنے کھانوں میں استعمال کرتے ہیں اس میں انیتھول جیسا عنصر ہوتا ہے جو کینسر سیل کو بڑھنے سے روکتا ہے جب کہ ادرک میں کینسر کے خلاف کام کرنے والے دواہم مرکب پائے جاتے ہیں جنہیں گیگرول اور زنگرول کہا جاتا ہے جب کہ ان میں اینٹی کینسر اور جلن کے خلاف لڑنے کی خوبیاں موجود ہوتی ہیں۔مرچوں سے علاج: ہری مرچ میں شامل کیسیسن نامی مرکب کینسر سیل کے خلاف جنگ کرتا ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرچ میں حیرت انگیز طورہرسرطان خون کے سیل کو ختم کرنے کی خاصیت ہوتی ہے جب کہ لہسن، پیاز اوریری پیاز بھی کینسر کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔فلائد کاردوس کا کہنا ہے کہ یہ مصالحے کینسر کے خلاف مفید تو ہیں لیکن خبردار اس کا کھانوں میں متوازن استعمال ہی صحت کا ضامن ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…