پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کمزور مصافحہ کرنیوالوں کے بارے میں ماہرین کی عجیب و غریب رائے

datetime 12  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اونٹاریو(نیوز ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہےکہ کمزور مصافحہ کرنے والے افراد مستقبل میں ہارٹ اٹیک کا شکار ہوسکتے ہیں جو ان کی کم عمری میں موت کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔
لینسٹ نامی تحقیقی جریدے میں شامل ایک مطالعے میں کہا گیا ہے کہ اگرکوئی شخص دوسرے سے جتنی کمزوری سے مصافحہ کرتا ہے مستقبل میں اسے عارضہ قلب کا اتنا ہی خطرہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین بے دلی اور نرمی سے ہاتھ ملانے کو مردہ مچھلی کا مصافحہ بھی کہتے ہیں جو کمزور پٹھوں اور کسی بڑھتی ہوئی بیماری کی وجہ بھی ہوسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق پٹھوں خصوصاً انسانی گرفت میں کمی معذوری، بیماری یہاں تک کہ کم عمری میں موت کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔ ماہرین نے مطالعے میں 17 ممالک کے ایک لاکھ 40 ہزار افراد کو شامل کیا جن کی عمر 35 سے 70 برس تھی، دوران تحقیق ان افراد میں خاص آلات کے ساتھ 4 سال تک ان افراد کے ہاتھوں کی گرفت کی شدت نوٹ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق اگرکسی کی ہاتھوں کی گرفت میں 5 کلوگرام کمی ہو تو اس کے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات 17 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں اسی طرح کمزور مصافحے سے ثابت ہوا کہ وہ مریض فالج (اسٹروک)،دل کے دورے اور کینسر کی جانب بڑھ رہے ہیں کیونکہ یہ جسم میں پیدا ہوتی ہوئی بیماری کو ظاہرکرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…