بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

سست اور کاہل لوگ یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا کہ بتایا نہیں

datetime 12  مئی‬‮  2016 |

بوسٹن(نیوز ڈیسک) امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ اس وقت درمیانی عمر میں ہیں اور سستی اور کاہلی کی زندگی گزاررہے ہیں تو اگلے 20 برس میں ان کے دماغ کا حجم ان لوگوں کے مقابلے میں کم ہوجائے گا جو اس عمر میں تواتر سے ورزش کرتے ہیں اور سرگرم زندگی گزاررہے ہیں۔اگرچہ ورزش کے دماغی اور جسمانی فوائد واضح ہیں لیکن اب یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ کاہل لوگوں کا دماغ آگے چل کر مزید چھوٹا ہوسکتا ہے جب وہ بڑھاپے تک پہنچیں گے کیونکہ ورزش، ذیابیطس، موٹاپے، بلڈ پریشر اور امراضِ قلب سے بھی دور رکھتی ہے۔سائنسی جریدے ’’نیورولوجی‘‘ میں چھپنے والی تحقیق کے مطابق ورزش کی عادت بڑھاپے میں دماغ کی جسامت کو بھی برقرار رکھ سکتی ہے اس کے لیے ماہرین نے ایک ہزار سے زائد رضاکاروں کو شامل کیا جن کی عمر 40 برس تھی اور ان میں بھولنے کی بیماری (ڈیمنشیا) اور امراضِ قلب موجود نہ تھا۔ ان تمام لوگوں کو مختلف ورزشوں سے گزارا گیا پھر 20 سال بعد دوبارہ ان افراد کو بلایا گیا اور ان کی جسمانی صحت اور دماغ کا ایم آر آئی اسکین سے جائزہ لیا گیا۔اس تجربے کے بعد ٹیم نے انکشاف کیا کہ جن لوگوں نے ورزش نہیں کی تھی اور جن کا طرزِ زندگی بہت سست تھا ان کا دماغ ان کی عمر سے 2 سال بوڑھا تھا اور اس کے حجم میں بھی کمی تھی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ورزش سے دماغ کو اضافی خون اور آکسیجن ملتا ہے اور غیرسرگرم زندگی دماغ کو بوڑھا اور چھوٹا بناسکتی ہے۔ ماہرین صحت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جو لوگ 40 یا اس سے زائد عمر کے ہیں وہ ورزش، واک اور جاگنگ کو اپنا معمول بنائیں تاکہ بڑھاپے میں دیگر امراض کا نوالہ بننے سے محفوظ رہ سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…