بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

سفر کے دوران آنیوالے چکروں اور متلی سے نجات کے آسان حل

datetime 12  مئی‬‮  2016 |

نیویارک(نیوز ڈیسک) بہت سے لوگ بس یا کار یا پھر گھومتے جھولے میں بیٹھنے سے چکر اور متلی کا شکار ہوجاتے ہیں لیکن کچھ آسان ٹپس پر عمل کرکے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ڈاکٹرز کے نزدیک جب انسان کا ذہن اور کان کا اندرونی حصہ بیرونی حرکت ایک جیسے محسوس نہ کر سکیں یا پھر جب اندرونی کان آپ کی حرکت کو جان لے لیکن اور آپ کی آنکھیں گاڑی کے اندر لگی ہوں تو آنکھ دماغ کو پیغام بھیجتی ہے کہ آپ ساکن ہیں اس طرح آنکھ اور کان کے درمیان یہ تضاد متلی اور چکروں کا باعث بن جاتا ہے تاہم لیکن کچھ آسان ٹپس پر عمل کرکے اس سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ادرک کا استعمال: امریکی ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس پریشانی کا ا?سان ترین حل ادرک ہے جس کے لیے سفر سے ایک گھنٹہ قبل تھوڑا سا ادرک کھالیں اس سے سفر کے دوران متلی آنا بند ہوجائے گی۔انگلی کے دباو¿ یا رسٹ بینڈ سے: سفر کے دوران ”موشن سک“ نیس کے شکار مریض اپنی کلائی کے گرد سی بینڈ باندھ لیں جو کلائی کے اندر کی طرف دباو¿ ڈالتا ہے جس متلی آنا بند ہوجاتی ہے۔ امریکا میں کی جانے والی کئی تحقیقات نے اس طریقہ کو مو¿ثر قرار دیا ہے۔اسکوپو لامائین لگائیں: مختلف جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ اسکوپو لامائین کو سفر کرنے سے کچھ گھنٹے قبل کان کے پیچھے لگا لیا جائے جس سے نکلنے والے کیمیکل متلی اور چکر کو روکتے ہیں اور اس کا اثر 72 گھنٹے تک رہتا ہے۔الرجی کے علاج والی ادویات: ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اینٹی الرجی ادویات جسیے ڈراما مائین اور بینا ڈرل کا استعمال بھی اس بیماری میں آرام دیتا ہے تاہم اس سے غنودگی طاری ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ اس بیماری کا شکار افراد کچھ ہلکے پھلکے کریکرز اور کاربونیٹیڈ پانی سفر کے دوران استعمال کرتے رہیں جس سے معدہ نارمل رہے گا جب کہ کوشش کریں کہ کار کی اگلی سیٹ پر بیٹھیں اور سفر کے دوران پیچھے کی جانب نہ دیکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…