بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

صحت کے خزانے لئے ایسی جڑی بوٹیاں جوآپ گھر میں بھی اگا سکتے ہیں

datetime 12  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جڑی بوٹیاں نہ صرف کھانے کے لحاظ سے مزیدار ہیں بلکہ صحت کیلئے بھی مفید ہوتی ہیں۔موجودہ دور میں زیادہ تر افراد اچھی صحت کیلئے ہومیو پیتھی طریقہ علاج کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔یہاں ہم صحت کیلئے چند جڑی بوٹیوں کی فہرست پیش کررہے ہیں جنہیںآپ گملوں میں بھی اگا سکتے ہیں۔
تلسی
یہ ادویات میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹی ہے۔تلسی ریاح سمیت پیٹ کے تمام امراض ،بھوک کی کمی اور زخم بھرنے میں معاون سمجھی جاتی ہے۔
پودینہ
پودینے کے پتوں کو بیشتر بیماریوں کے علاج کے طورپر استعمال کیاجاتاہے۔ ہرے پودینے کا استعمال خون کی صفائی ،سر درد ، گلے کی خراش ، متلی قے اوردانت کے مسائل سے بچاتاہے۔اس میں بیکٹیریا سے مدافعت کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم میں اس کی مزید نشوونماسے روکنے میں مددگار سمجھا جاتاہے۔
ہلدی
جنوبی ایشیاءکے کھانوں میں ہلدی کا کثرت سے استعمال ہوتاہے۔اس میں بھی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ہلدی جوڑوں کے درد، آرتھرائٹس (گھٹنوں کا درد)،دل کے عوارض اور جگر کے مسائل سے نمٹنے میں ایک بہترین دوا سمجھی جاتی ہے۔اس کے علاوہ کینسر کے خلیوں کو ناکارہ بنانا اور جلد کی دیکھ بھال بھی اس اہم خصوصیات میں شامل ہے۔
لیمن گراس (لیموں گھاس ،گورگیاہ ، بھیدمشک)
لیمن گراس کا زیادہ تر استعمال چائے میں ہوتاہے۔اس کو بھی صحت کیلئے مفید سمجھاجاتاہے۔لیمن گراس جسم میں درد ،پٹھوں کا کھینچاو¿ ، سردرد اور دباو¿ سے محفوظ رکھتاہے۔
مہندی کے پتے
مہندی کے پتے درد کو کم کرنے ،جسم سے زہریلے مواد کا اخراج ،جلد کے تمام امراض ، بخار ،ماہواری میں بے قاعدگی ،قبض اور جریان خون میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
زعفران
زعفران ذہنی دباو¿ کو کم کرنے ،نظام انہضام میں بے قاعدگی ،پٹھوں کا کھینچاو¿ ، نزلہ ، سردرد اور بواسیر کا شافعی علاج سمجھا جاتاہے۔
دار چینی
دار چینی جسم کی اکڑاہٹ اور درد کو کم کرنے ، گردوں کو فعال رکھنے ،نظام تنفس کے مسائل کو حل کرنے اور دوران خون کو بڑھانے میں انتہائی مفید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…