نیویارک (این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کیا ہے کہ افریقی ملکوں انگولا، یوگنڈا اور ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو میں زرد بخار کی وبا پھیل سکتی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انگولا میں گزشتہ ششماہی کے دوران زرد بخار کے دو ہزار سے زائد کیسز منظر عام پر آئے ہیں جبکہ اس بیماری کی وجہ سے تقریبا تین سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ زرد بخار مچھروں کے ذریعے پھیلتا ہے۔