اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

قد میں اضافے کے آسان قدرتی مشورے

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)آج کل کے دور میں غذاﺅں میں ملاوٹ اور ورزش سے دوری کی وجہ سے لوگوں کے قد چھوٹے رہنے لگے ہیں۔جیسے ہی انسان بلوغت کو پہنچتا ہے اس کی افزائش رُک جاتی ہے اور ساتھ ہی قد میں اضافے کا عمل بھی ختم ہونے لگتا ہے اور اگر نشوونما صحیح نہ ہوئی ہو تو قد چھوٹا رہ جاتا ہے۔ماہرین چھوٹے قد کی وجہ کومورثی ہونے کے علاوہ غیر متوازن خوراک اور ہمارے اردگرد کے ماحول کو بھی گردانتے ہیں۔آج ہم آپ کو قد میں اضافے کے لئے آسان طریقے بتائیں گے
ورزش
اگر آپ درست غذا اور نیند کی عادت میں تبدیلی لانے کے ساتھ ورزش کا استعمال کریں تو آپ کا قد بڑھ سکتا ہے۔اگر آپ دن بھر لٹکنے کی ورزش کریں تو اس کی وجہ سے قد میں اضافہ ممکن ہے۔زمین کی کشش ثقل اور جس پول کے ساتھ آپ لٹک رہے ہیں کی مدد سے آپ کے بازو،ٹانگیں اور دھڑ لمبے ہونا شروع ہوجائیں گے۔ہفتے میں آدھے گھنٹے کے لئے بھی ورزش کی جائے تو اس سے کافی فائدہ ہوتا ہے۔
اپنے چہرے کو نیچے کی جانب جھکا کر لیٹ جائیں اور اپنی ہتھیلیوں کو پیٹ کے پاس زمین پر رکھتے ہوئے اپنے اگلے دھڑ کو اوپر اٹھائیں تاکہ تمام جسم میں کھچاﺅ آئے اور وہ حرکت میں رہے۔یہ عمل جسمانی نشوونما میں مدد دے گا۔
اچھے انداز میں چلنا اور بیٹھنا
یاد رکھیں کہ غلط طریقے سے چلنے، بیٹھنے یا کھڑے ہونے سے بھی نشوونما میں خرابی آتی ہے لہذا اس بات کا خاص خیال رہے کہ آپ کو اپنے چلنے پھرنے اور بیٹھنے کے انداز میں درستگی رکھنی ہے۔کوشش کریں کہ بیٹھتے ہوئے سیدھا رہا جائے۔
متوازن غذا
اگر جسم کو تمام وٹامنز، لحمیات، پروٹین ملتی رہے تو اس کی نشوونما بھی نارمل رہتی ہے لیکن اگر اس میں عدم توازن قائم ہوجائے تو پھر قد چھوٹا رہ سکتا ہے۔آپ کو چاہیے کہ ایسی غذائیں کھائیں جن میں وٹامن ڈی،کیلشیم اور زنک بھرپور ہو کہ اس طرح آپ کے جسم کی ہڈیاں مضبوط ہونے کے علاوہ تیزی سے نشوونما پائیں گی۔اسی طرح سبزیاں،گوشت اور دودھ کے استعمال کو بڑھا دیں۔
جی بھر کر سوئیں
نو عمر لوگوں کو جی بھر کے سونا چاہیے کہ سونے کی و جہ سے ہمارے جسم مین نشوونما میں تیزی آجاتی ہے اور قد بڑھتا ہے۔ایک نوعمر کے لئے آٹھ سے 11گھنٹے کی نیند انتہائی ضروری ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…