اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

صبح کاناشتہ نہ کرنے کے نقصانات سامنے آگئے

datetime 11  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوساکا(نیوز ڈیسک) ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ ناشتہ ترک کرنے والے افراد میں امراضِ قلب اور فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔اس سلسلے میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد کا مطالعہ کیا گیا جن میں 45 سال یا اس سے زائد کے مرد و خواتین شامل تھے۔ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتے کے دنوں میں جو لوگ زیادہ دن تک ناشتہ ترک کرنے کا معمول بناتے ہیں وہ فالج کے زیادہ شکار ہوسکتے ہیں اور اسی لیے ڈاکٹر زور دے رہے ہیں کہ کسی بھی صورت میں ناشتے کو نظرانداز نہ کیا جائے۔اس مطالعے میں شامل ایک لاکھ سے زائد افراد میں سے 3,772 کو فالج اور 870 کو دل کے امراض لاحق ہوئے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر 100 افراد اکثرناشتہ چھوڑدیں تو ان میں سے 20 فالج یا دل کے عارضے کے شکار ہوئے۔ یہ تحقیق اوساکا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے جس میں لوگوں کی جسمانی صحت کا بہت قریب سے جائزہ لیا گیا ہے۔ابتدائی اندازوں کے مطابق اگرناشتہ چھوڑنے کی عادت بنالی جائے تو مضر کولیسٹرول دھیرے دھیرے بڑھنے لگتا ہے اوربلڈ پریشرمیں اضافہ ہوتا ہے۔ جب یہ دونوں کیفیات شدت اختیارکرلیں تو مرض لاحق ہوجاتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں ناشتہ ترک کرنے کی ایک وجہ وہ چند مطالعات ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ناشتہ ترک کرنے سے وزن قابو میں رہتا یا جسم میں اضافی چربی جمع نہیں ہوتی لیکن اس کا نتیجہ خطرناک بیماریوں کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ دوسری جانب ناشتہ نہ کرنے سے دن بھر تھکاوٹ اور سستی بھی طاری ہوسکتی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…