اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سگریٹ نوشی کرنے والے اور نہ کرنے والے اگر یہ سوچتے ہوں کہ اسے ترک کرنے کے بعد اس کے مضر اثرات سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے یا نہیں اور اس کے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات ختم ہو سکتے ہیں یا نہیں تو اس کا جواب ہے کہ ہاں، ایسا ہو سکتا ہے۔ سگریٹ نوشی کے مضر اثرات کے خاتمے کا سلسلہ اس وقت کے 20منٹ بعد ہی شروع ہو جاتا ہے جب آخری سگریٹ پیا جاتا ہے اور یہ عمل آئندہ 20برسوں تک جاری رہتا ہے اس لئے اگر آپ نے سگریٹ نوشی ترک نہیں کی تو ابھی کر دیں۔کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدا میں سگریٹ نوشی ترک کرنے کے باعث الجھن اور ذہنی تناﺅ وغیرہ ہوتا ہے مگر رفتہ رفتہ اس میں کمی ہوتی جاتی ہے اور 72 گھنٹے بعد واضح فرق محسوس ہونے لگتا ہے۔ تین ماہ بعد جسم کے افعال درست ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور کچھ برسوں میں مکمل طور پر جسمانی صحت بحال ہو جاتی ہے۔ سگریٹ نوشی ترک کرنے کے 20برس بعد جسمانی افعال بالکل ایسے ہوتے ہیں جو سگریٹ نہ پینے والوں کے ہوتے ہیں۔