پشاور(این این آئی)پشاورمیں خطرناک ترین وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کانگو وائرس کی خاتون مریضہ نے دم توڑ دیا ہسپتال ذرائع کے مطابق خدیجہ نامی خاتوں جوافغان شہری تھی ترجمان ایچ ایم سی نے بتایا کہ خاتون مریضہ کو گزشتہ ماہ علاج کی غرض سے پشاور کے ایچ ایم سی منتقل کیا گیا تھا رواں سال کانگو کے مرض سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی ۔