اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ننگے پاﺅں گھاس پر چلنے کے ایسے فوائد جو آپ کیلئے بے حد مفید ہیں

datetime 9  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آپ کو گھاس پر پیدل چلنے کی پانچ وجوہات جو آپ کے جسم اور دماغ کے لئے نہایت نفع بخش ہیں۔ ذہنی سکون صبح کے وقت تازہ ہوا، سورج کی روشنی اور پرسکون ماحول آپ کی مختلف طریقوں سے مدد کرتا ہے۔ تازہ آکسیجن آپ کے جسم کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے، سورج کی روشنی آپ کو گرم رکھتی ہے اور روشنی سے حاصل وٹامن ڈی ہڈیاں مضبوط بناتی ہے اور پرسکون ماحول آپ کے تمام جسم اور دماغ کو سکون فراہم کرتا ہے۔ جسمانی تحریک پاﺅں ایک سٹور ہاﺅس کی حیثیت رکھتے ہیں، جو آنکھوں، کانوں، جگر، اعصابی نظام، معدے، گردے اور دماغ سمیت جسم کے تمام اعضائ سے ربط رکھتے ہیں اور طبی ماہرین کے مطابق پائقں میں تحریک پیدا کرنے سے سارے جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ الیکٹریکل شعاعوں کا اثر زائل کرنا بھارت کے معروف کنسلٹنٹ نیچروپیتھی ڈاکٹر انجالی شرما کہتے ہیں کہ نیچروپیتھی کے ذریعے علاج میں 5 اقسام کے قدرتی علاج شامل ہیں اور مقناطیسی صلاحیت رکھنے کے باعث زمین ان میں سے ایک اہم عنصر ہے۔ اور یوں جب ہم زمین پر ننگے پاﺅں چلتے ہیں تو ہم مکمل طور پر زمین کے مقناطیسی نظام سے جڑ جاتے ہیں، اور اس جڑآ کی وجہ سے ہمارے جسم کے الیکٹریکل اور میگنیٹک شعاعوں کا اثر زائل ہو جاتا ہے۔ سورج کی دھوپ جذب کرنا صبح کے وقت گھاس پر چلنے کے دوران ہم اپنے جسم کو جو سب سے بڑا تحفہ دیتے ہیں وہ سورج کی روشنی میں شامل توانائی ہوتی ہے۔ ڈاکر شرما کے مطابق سورج کی روشنی جسمانی توانائی میں اضافہ اور بحالی کے لئے نہایت مفید ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی خاتمہ دور حاضر میں ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض کی وجہ سے آج کروڑوں افراد پریشانی کا شکار ہیں، اور یہ پریشانی جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کے باعث لاحق ہوتی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب ہم صبح سویرے سیر کرتے ہیں تو سورج کی روشنی جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کر دیتی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…