اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کچھ کھانے انسان کے لئے بہت ہی فائدہ مند ہیں لیکن اگرانہیں کسی دوسرے کھانے کے ساتھ ملاکر استعمال کیا جائے تو ان کا فائدہ ہونے کی بجائے نقصان ہونے لگتا ہے۔آئیے آپ کو ان کھانوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
کھانے کے بعد فروٹ کا استعمال
پھلوں میں اس طرح کی چینی پائی جاتی ہے جو اگر کھانے کے بعد استعمال کئے جائیں تو وہ زیادہ دیر تک معدے میں رہتی ہے اوراس کی وجہ سے انسانی صحت کو کافی نقصان ہوتا ہے۔
کیلے اور دودھ
اگر آپ کیلے کاملک شیک پینے کے عادی ہیں تو یاد رکھیں کہ یہ آپ کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔آیورویدک کے مطابق کیلے اور دودھ میں بھاری پن کی وجہ سے یہ انسانی جسم کے لئے نقصان دہ ہیں لہذا انہیں کبھی بھی اکٹھے استعمال نہ کریں۔
دہی اور پھل
ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی میں کبھی بھی کسی ترش پھل کو شامل نہ کیاجائے کہ اس طرح یہ نظام انہضام کو نقصان پہنچاتا ہے۔پھلوں میںموجود چینی کی وجہ سے یہ ہضم ہونے میں وقت یتی ہے جبکہ ڈیری مصنوعات میں بھی بھاری پن کی وجہ سے یہ معدے پر بھاری ہوتے ہیں اور دو بھاری چیزوں کو ہضم کرنے میں معدے کو کافی کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ کمزور ہوجاتا ہے۔
لیموں کی ڈریسنگ ،کھیرے اورٹماٹر
آپ کوچاہیے کھیرے،ٹماٹر،آلو اوربینگن کے ساتھ کبھی بھی لیموں والی ڈریسنگ استعمال نہ کریں۔
میلن اور
جب بھی تربوز یا خربوزہ کھائیں تو کبھی بھی اسے کسی اور پھل یا کھانے کے ساتھ ملاکراستعمال نہ کریں بلکہ ہمیشہ اس کے ساتھ کوئی اور چیزنہ کھائیں۔
لوبیا اور چیز
کبھی بھی ڈیری مصنوعات کے ساتھ لوبیا یا چنے نہیں کھانے چاہیے۔یہ دو مختلف طرح کی پورٹینز ہیں لہذاکبھی بھی دودھ کی مصنوعات کے ساتھ سبزی والی پروٹین استعمال نہ کریں۔
جو اور اورنج جوس
اورنج جوس میں ایسے انزائمز موجود ہوتے ہیں جنہیں اگر جو کے ساتھ ملا کراستعمال کیا جائے تو وہ ہضم ہونے میں بہت زیادہ وقت لیتے ہیں،لہذا انہیں بھی ملاکراستعمال نہ کریں۔
چند ایسے کھانے جو آپ کو ایک ساتھ کبھی نہیں کھانے چاہئیں
9
مئی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں