اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مرد حضرات شاپنگ کے خرچوں سے بچنے کے لئے کیا کیا جتن نہیں کرتے اور اس سے کتراتے ہیں لیکن ماہرین نے تو شاپنگ کا انوکھا ہی فائدہ بیان کر دیا ہے۔امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شاپنگ کرنا محض پیسے کا ضیاع نہیں بلکہ معمر افراد کی یادداشت اور دماغی صحت کو بہتر بنانے میں اس کا خاصا عمل دخل ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے شاپنگ کرنا بزرگوں کے دماغ کو تیز کرتا ہے اور وہ بڑھاپے میں بچوں کے نام بھولنے اور انہیں پہچان نہ پانے جیسے مسائل سے محفوظ رہتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ شاپنگ کے دوران بھاﺅ تاﺅ کرنے کے دوران بزرگوں نے دماغ کے وی ایم پی ایف سی نامی حصے کا استعمال بھی شروع کر دیا جبکہ عام حالات میں بڑی عمر کے لوگ اس کا استعمال چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی یادداشت کمزور ہو جاتی ہے۔
شاپنگ کرنے کے حیران کن فوائد مگر خیال رہے کہ آپ بیوی کو پتا نہ چلے
9
مئی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں