بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

حافظہ کمزور ہونے کی سب سے بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک)ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار افراد دماغی کمزوری کا شکار ہونے لگتے ہیں جس سے یادداشت کی خرابی اور قوت فیصلہ میں کمی کی شکایت پیدا ہونے لگتی ہے۔یہ انکشاف ہارورڈ میڈیکل سکول کے ماہرین نے کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ دوران خون کے بہا کو مستقل رکھنے میں ناکامی ان امراض کے پیدا ہونے کا اصل سبب ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کا شکار ہونے کے صرف دو برس بعد ہی یہ مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔یہ انکشاف نیا ہے تاہم یادداشت کی خرابی کا معاملہ گزشتہ کئی برس سے ماہرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔گزشتہ نو برس کے دوران ماہرین نے محسوس کیا ہے کہ قریب پینتیس لاکھ افراد ذیابیطس کا شکار ہیں جو کہ نوبرس قبل کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 62فیصد اضافے کا پتہ دیتا ہے۔یہی نہیں بلکہ اسی عرصے کے دوران یادداشت کے مسائل میں اضافے کی خبریں بھی ماہرین کو ملی ہیں تاہم تاحال اس کا تعلق بڑھاپے سے جوڑا جارہا تھا۔اس تحقیق کیلئے ماہرین نے40 افراد منتخب کئے تھے جن کی عمریں پینسٹھ برس سے زاید کی تھیں۔ان میں سے نصف ذیابیطس کا شکار تھے جبکہ باقی کو ذیابیطس کا مسئلہ نہیں تھا۔تحقیق کے آغاز میں ان افراد کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور یادداشت کا ٹیست لیا گیا تھا۔اس کے علاوہ دماغ میں دوران خون کا بہا، دماغ کا والیوم وغیرہ بھی جانچا گیا۔دو برس جب ان افراد کی جانچ کی گئی تو ذیابیطس کے مریضوں کے دماغ میں دوران خون کے بہا میں واضح کمی کو محسوس کیا گیا۔ ان افراد کیلئے روزمرہ معمول کے کام جیسا کہ غسل لینا یا کھانا پکانا بھی مشکل تھا نیز یادداشت اور سوچنے کی صلاحیت کے ٹیسٹ میں بھی ان کی کارکردگی متاثر ہوئی تھی۔مجموعی طور پر ان کی کارکردگی میں بارہ فیصد تک کمی آئی تھی۔تحقیق میں شامل ڈاکٹر نوواک کے مطابق وہ اس تحقیق کا دائرہ کار وسیع کریں گے تاکہ ان نتائج میں موجود ابہام کو دور کیا جاس

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…