پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کیلے کا چھلکا صحت کےلئے نا قابل یقین فائدہ

datetime 8  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کیلا ایک ایسا پھل ہے جو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور لوگ اس کا شیک رغبت سے پیتے ہیں۔کیلے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور لوگ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لئے ان کا استعمال کرتے ہیں،اس کے چھلکے کو جلد کی متعدد بیماریوں اور گھر کی صفائی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ کیلے کے چھلکے کو کھایا بھی جاسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے کا چھلکاپوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے معدہ مضبوط ہونے کے ساتھ انتڑیوں کی بیماریاں ٹھیک ہوتی ہیں۔کیلے کے چھلکے کھانے سے خون میں کولیسٹرول لیول کم رہتا ہے اور فشار خون کوکنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔کیلے میں tryptophanبھی پایا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے خون میں serotoninلیول بڑھتا ہے جس سے انسان کا موڈ خوشگوار رہتا ہے۔تائی وان کے تحقیق کاروں کاکہنا ہے کہ اگر آپ ذہنی دباﺅ کا شکار ہوں تو کیلے کا چھلکا کھانے سے یہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر تین دن روزانہ دو کیلے کے چھلکے کھانے سے خون میں serotoninلیول میں 16فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔اسی طرح کیلے کے چھلکے میں لوٹین بھی پایا جاتا ہے جو کہ ہماری آنکھوں کو انفیکشن اور تیز دھوپ سے بچاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…