کراچی(نیوزڈیسک)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان چوتھا ایشیائی ملک ہے جہاں ایچ آئی وی پازیٹو افراد کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے،موذی مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے مخصوص گروپس پر احتیاطی اقدامات لاگو کرنا ہونگے۔طبی ماہرین کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملائیشیا ،انڈونیشیا اور فلپائن کے بعد پاکستان میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جوتشویشناک ہے۔متاثرین میں بڑی تعداد منشیات کے عادی افراد اور خواجہ سراﺅںکی ہے جنہیں فوکس کرکے اس مرض کو قابو کرنا ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان بھر میں ان مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں اس مرض کے بڑھنے کی وجہ یہ ہے کہ ایڈز کنٹرول کرنے کے حوالے سے خا ص اقدامات نہیں کئے جارہے۔اس مرض کو چھپانے کی بجائے اس کا علاج فوری شروع کیا جانا چاہیے۔