پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

موٹاپے کا باعث ایسی چیز جسے سب ہی صحت کیلئے اچھا سمجھتے ہیں

datetime 7  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عام طور پر کہا جاتا ہے کہ غیر صحت مند غذا اور زیادہ کھانے سے انسان موٹاپے کا شکار ہوتا ہے، لیکن حالیہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ صحت مند غذا بھی موٹاپے کا باعث بن سکتی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں کی جانے والی تازہ تحقیق میں 150 سے زائد طلبہ کی کھانے کی عادات اور کن حالات میں کیا کھایا جارہا ہے، سے متعلق مطالعہ کیا گیا۔ محققین نے مطالعے میں جائزہ لیا کہ جن طلبہ کو یہ کہا گیا کہ وہ جو کھا رہے ہیں وہ صحت مند ہیں تو، انہوں نے وہ چیز زیادہ کھائی اور ان کا اس چیز کے حوالے سے رویہ بھی مثبت رہا جبکہ جن طلبہ کو غیر صحت مند غذا کھلائی گئی انہوں نے وہ محدود مقدار اور محتاط انداز میں کھائیں۔ مطالعے سے محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ جب انسان کے ذہن میں یہ ہو کہ وہ جو کھا رہا ہے وہ صحت بخش غذا ہے، تو وہ خود کو زیادہ صحت مند بنانے کے لیے تجویز کردہ مقدار سے زیادہ کھالیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ صحت بخش غذاو¿ں کے حوالے سے یہ تاثر بھی پایا جاتا ہے وہ ہلکی پھلکی ہوتی ہیں، اس لیے ایسی غذا، غیر صحت مند غذا کے مقابلے میں زیادہ کھانے سے پیٹ بھرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…